چئیرمین سینیٹ کیلئے ووٹنگ سے قبل ہی حکومتی امیدوار کو شکست ہو گئی، یوسف رضاگیلانی کی جیت یقینی

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست حاصل کرنے کے لیے رسہ کشی جاری ہے اور تازہ اطلاعات کے مطابق اپوزیشن اپنے ناشتے پر 51 سینیٹرز پورے کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور سینیٹ میں اپنی جیت کے دعوے بھی کررہی ہے۔چیئرمین سینیٹ کے لیے پی

ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے جیت کی پیش گوئی کی ہے اور کہا کہ انشا اللہ ہم پانچ ووٹوں سے جیتیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق دوسری جانب (ن) لیگ کےر ہنما جاوید لطیف نے کہا کہ صادق سنجرانی کو پہلی مرتبہ منتخب کرانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا گیا اور تحریک عدم اعتماد سے بھی بچایا گیا، میرٹ پر دیکھا جائے تو یوسف رضا گیلانی پر کیس کی کوئی تلوار نہیں جب کہ الیکشن کمیشن کے پاس وزیراعظم کا کیس بھی چھ سال سے پڑا ہے، عوام حکومت سے چھٹکاراچاہتی ہے،اسی لئے ہم لانگ مارچ کررہے ہیں۔یاد رہے کہ پولنگ کا عمل شروع ہونے کے بعد خفیہ کیمرے بھی پکڑے گئے ہیں جس کے بعد نہ صرف کیمرے بلکہ وہ پولنگ بوتھ ہی اپوزیشن نے اکھاڑ پھینکے ہیں۔ چئیرمین سینیٹ کون ہوگا، یوسف رضا گیلانی یا صادق سنجرانی؟ ماہرین فلکیات نے پیشنگوئی کر دی اسلام آباد (پی این آئی )آج سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ہونے جارہاہے جس کیلئے نو منتخب سینیٹر ز نے حلف لے لیاہے اور اجلاس جاری ہے لیکن آج کے اس بڑے الیکشن کی پیشگوئی کیلئے ماہر فلکیات بھی میدان میں اتر آئے ہیں اور انہوں نے اپنا فیصلہ صادق سنجرانی کے حق میں سنا دیاہے ۔نجی ٹیوی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہر فلکیات قنان چوہدری نے کہا کہ آج دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آ رہاہے ، پیپلز پارٹی دسمبر 2020 سے اپنے خوش قسمت وقت میں داخل ہو چکی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف آنے والے کچھ عرصہ میں اپنے بہترین وقت میں داخل ہو جائے گی ۔ آج کے نمبرز سید یوسف رضا گیلانی اور صادق سنجرانی دونوں کے ہی حق میں ہیں ، کافی مشکل مقابلہ دکھائی دے رہاہے ، تین بجے کا جو وقت رکھا گیاہے وہ بھی دونوں کے ہی حق میں ہے ، ووٹوں میں زیادہ بڑا فرق نہیں ہو گا لیکن نمبر گیم صادق سنجرانی کی طرف جاتا ہو ا دکھائی دے رہاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں