لاہور (پی این آئی ) اس حکومت میں سب کچھ ہو رہا ہے اور اگر کچھ نہیں ہو رہا تو وہ عام عوام کی بھلائی اور ان کے تابناک مستقبل کے حوالے سے اچھے اور بہترین فیصلے نہیں ہو رہے۔کمر توڑ مہنگائی نے غریب عوام کا بھرکس نکال کر رکھ دیا ہے جبکہ ٹیکسوں کی بھرمار اور بے روزگاری نے بھی جینا محال کر دیا
ہے۔بجلی کی قیمتیں تو بڑھیں ہیں جبکہ گرمی آنے کے ساتھ لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی حکومت نے احتساب کرنے اور بلاتفریق انصاف مہیا کرنے کے علاوہ لوگوں کو روزگار دینے ا ور ہر میدان میں ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا مگر اقتدار ملنے کے بعد حکومت کی تمام تر توجہ انتقام اور اپنے اقتدار کو طول دینے کی طرف ہی رہی ہے۔موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اس وقت وزیراعظم عمران خان پر سخت دباؤ ہے کہ مریم نواز کو باہر جانے دیا جائے،انہوں نے کہا کہ میں پورے وثوق سے یہ بات کہتا ہوں کہ غیر ملکی طاقتوں کی طرف سے عمران خان پر دباؤ ہے کہ مریم نواز باہر چلی جائے اور احتساب کا کام رک جائے۔جبکہ میں وزیراعظم عمران خان صاحب سے کہتا ہوں کہ عدل کو عداوت نہیں بنانا چاہیے ا ور انصاف سب کے لیے ہونا چاہیے۔اگر کوئی وزیر آپ کی پارٹی میں آکر کرپشن کرتا ہے تو اسے معافی مل جاتی ہے اور اگر اپوزیشن کے کسی بندے پر کیس بنتا ہے تو اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بالکل بھی ٹھیک بات نہیں ہے کہ حکومت کی مکمل توجہ انتقام اور اپوزیشن پر ہے جبکہ عوام کے لیے کچھ بھی نہیں سوچا جا رہااور نہ ہی مہنگائی کم کرنے کے لیے کچھ کیا جارہا ہے۔وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ غریب لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ روزگا ر کے حوالے سے بھی کچھ کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں