اسلام آباد (پی این آئی )آج سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ہونے جارہاہے جس کیلئے نو منتخب سینیٹر ز نے حلف لے لیاہے اور اجلاس جاری ہے لیکن آج کے اس بڑے الیکشن کی پیشگوئی کیلئے ماہر فلکیات بھی میدان میں اتر آئے ہیں اور انہوں نے اپنا فیصلہ صادق سنجرانی کے حق میں سنا دیاہے ۔نجی ٹی
وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہر فلکیات قنان چوہدری نے کہا کہ آج دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آ رہاہے ، پیپلز پارٹی دسمبر 2020 سے اپنے خوش قسمت وقت میں داخل ہو چکی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف آنے والے کچھ عرصہ میں اپنے بہترین وقت میں داخل ہو جائے گی ۔ آج کے نمبرز سید یوسف رضا گیلانی اور صادق سنجرانی دونوں کے ہی حق میں ہیں ، کافی مشکل مقابلہ دکھائی دے رہاہے ، تین بجے کا جو وقت رکھا گیاہے وہ بھی دونوں کے ہی حق میں ہے ، ووٹوں میں زیادہ بڑا فرق نہیں ہو گا لیکن نمبر گیم صادق سنجرانی کی طرف جاتا ہو ا دکھائی دے رہاہے ۔ چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب، کتنے بجے ووٹنگ ہوگی اور کیا طریقہ کار ہو گا؟ تفصیلات آگئیں اسلام آباد(پی این آئی)ایوان بالا کے آج ہونے والے اہم اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے آج ووٹنگ ہوگی جبکہ نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز بھی آج ہی حلف اٹھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق آج کے اجلاس کا 10نکاتی ایجنڈاجاری کیا گیا ہے۔اس حوالے سےسیکرٹری سینیٹ نےباضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق سینیٹ کااجلاس جمعہ کی صبح 10بجےہوگا۔اجلاس میں نومنتخب سینیٹرزحلف اٹھائیں گے۔پریزائیڈنگ افسرچیئرمین،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن کاشیڈول جاری کریں گے ۔ جمعہ کی نمازکےبعدچیئرمین،ڈپٹی چیئرمین کےکاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کےلیےووٹنگ 3 بجے کروائی جائےگی۔قانونی طریقہ کار کے مطابق پہلے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوگا۔ یہ انتخاب سینیٹرمظفرحسین شاہ کروائیں گے،ان کے نام کی منظوری صدر پاکستان عارف علوی نے دیا ہے۔چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد وہ اپنی سیٹ سنبھالیں گے اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کروائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں