چئیرمین سینیٹ کا انتخاب، اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے ووٹنگ سے پہلے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے نامزد کئے جانے والے امیداور سینٹ چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے اپنے نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ نمبرز کے مطابق ہم جیت چکے ہیں۔

جب ہم سینیٹ میں جائیں گے تو ہماری تعداد زیاد ہ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں تو شریف آدمی ہوں،مجھے نہیں پتا حکومت کیوں خوفزدہ ہے،انشاءاللہ جیت جمہوری قوتوں کی ہوگی۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کے وقار میں اضافہ ہوگا،سینئر لوگ پارلیمنٹ میں نظر آئیں گے۔وزیر اعظم اور ارکان پارلیمنٹ میں فاصلے کا ہمیں فائدہ ہوگا۔ چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب، کتنے بجے ووٹنگ ہوگی اور کیا طریقہ کار ہو گا؟ تفصیلات آگئیں اسلام آباد(پی این آئی)ایوان بالا کے آج ہونے والے اہم اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے آج ووٹنگ ہوگی جبکہ نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز بھی آج ہی حلف اٹھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق آج کے اجلاس کا 10نکاتی ایجنڈاجاری کیا گیا ہے۔اس حوالے سے سیکرٹری سینیٹ نےباضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق سینیٹ کااجلاس جمعہ کی صبح 10بجےہوگا۔اجلاس میں نومنتخب سینیٹرزحلف اٹھائیں گے۔پریزائیڈنگ افسرچیئرمین،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن کاشیڈول جاری کریں گے ۔ جمعہ کی نمازکےبعدچیئرمین،ڈپٹی چیئرمین کےکاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کےلیےووٹنگ 3 بجے کروائی جائےگی۔قانونی طریقہ کار کے مطابق پہلے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوگا۔ یہ انتخاب سینیٹرمظفرحسین شاہ کروائیں گے،ان کے نام کی منظوری صدر پاکستان عارف علوی نے دیا ہے۔چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد وہ اپنی سیٹ سنبھالیں گے اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کروائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close