چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب، کتنے بجے ووٹنگ ہوگی اور کیا طریقہ کار ہو گا؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)ایوان بالا کے آج ہونے والے اہم اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے آج ووٹنگ ہوگی جبکہ نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز بھی آج ہی حلف اٹھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق آج کے اجلاس کا 10نکاتی ایجنڈاجاری کیا گیا ہے۔اس حوالے سے

سیکرٹری سینیٹ نےباضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق سینیٹ کااجلاس جمعہ کی صبح 10بجےہوگا۔اجلاس میں نومنتخب سینیٹرزحلف اٹھائیں گے۔پریزائیڈنگ افسرچیئرمین،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن کاشیڈول جاری کریں گے ۔ جمعہ کی نمازکےبعدچیئرمین،ڈپٹی چیئرمین کےکاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کےلیےووٹنگ 3 بجے کروائی جائےگی۔قانونی طریقہ کار کے مطابق پہلے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوگا۔ یہ انتخاب سینیٹرمظفرحسین شاہ کروائیں گے،ان کے نام کی منظوری صدر پاکستان عارف علوی نے دیا ہے۔چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد وہ اپنی سیٹ سنبھالیں گے اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کروائیں گے۔ سینیٹ کے 52 اراکین 6 سالہ آئینی مدت پوری کر کے سبکدوش ہو گئے، کون کون شامل ہے؟ اسلام آباد (پی این آئی) پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کے 52 اراکین 6 سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد سبکدوش ہو گئے۔ سبکدوش ہونے والے اراکین میں راجہ ظفر الحق، سرا ج الحق، رحمن ملک، آغا شاہ زیب درانی شامل ہیں۔ عائشہ رضا فاروق، اورنگزیب خان، جان کینتھ ولیم، چوہدری تنویر، ڈاکٹر اسد اشرف، اشوک کمار شامل ہیں۔ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، غوث محمد خان نیازی، گیان چند، گل بشرا، حاجی محمد خان آفریدی، اسلام الدین شیخ شامل ہیں۔ خوش بخت شجاعت، لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم، میاں محمد عتیق شامل ہیں۔ میر کبیر، یوسف بادینی، محمد علی خان سیف، محمد جاوید عباسی، خالد بزنجو، محمد عثمان خان کاکڑ، نجمہ حمید شامل ہیں۔ نعمان وزیر، نصرت شاہین، پرویز رشید، راحیلہ مگسی، سجاد حسین طوری، ثمینہ سعید ریٹائر ہونے والوں میں شامل۔ سردار یعقوب خان ناصر، سسی پلیجو، تاج آفریدی اور سلیم ضیا ریٹائر ہونے والوں مین شامل ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close