لاہور(پی این آئی) جماعت اسلامی پاکستان نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا، ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین الیکشن میں ووٹ نہیں دے گی، بلاول بھٹو اور صادق سنجرانی نے ووٹ دینے کی درخواست کی ، لیکن کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ تفصیلات کے
مطابق چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماوں کا موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو نے سراج الحق سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔اسی طرح سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا بھی سراج الحق سے رابطہ کیا اور ووٹ کی درخواست کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی سراج الحق سے ملاقات کرکے ووٹ کی درخواست کی۔ اسی طرح چیئرمین سینیٹ کے امیدوار صادق سنجرانی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون کیا۔دونوں رہنماوں نے سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔ صادق سنجرانی نے سراج الحق سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹ کی درخواست کی۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی سراج الحق سے رابطہ کیا اور ووٹ کی درخواست کی۔ تاہم جماعت نے پارٹی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہیں دیں گے۔ جماعت اسلامی چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین الیکشن میں ووٹ نہیں دے گی، بلاول بھٹو اور صادق سنجرانی نے ووٹ دینے کی درخواست کی ، لیکن کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار نظر
آرہی ہے ،امید ہے جمعہ تک بھی اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدار ہی رہے گی۔ ایک سوال کہ مریم نواز تو کہتی ہیں ان کے سینیٹرز کو نامعلوم فون کالز آرہی ہیں ،کیا آپ کے ارکان کو بھی کالز آرہی ہیں۔جس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نہیں میرے علم میں، ایسی کوئی کالز نہیں ہیں ۔ صحافی نے سوال کیاکہ کیا اس بار بھی ووٹ مینج کرنے کی ذمہ داری علی حیدر گیلانی کو دی ہے ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ علی حیدر گیلانی نے کیاکرنا ہے ۔ صحافی نے جواب دیا کہ علی حیدر گیلانی ووٹوں کی خریداری کرتا ہے ویڈیو آچکی ہے ۔یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ معاملہ عدالت میں ہے اس لئے اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں