کون سی چھوٹی جماعتوں کے ووٹ اہمیت اختیار کر گئے؟ چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن کل ہو گا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینٹ سے 52 سینیٹرز آج ریٹائر ہو جائیں گے جن میں کئی رہنما دوبارہ منتخب ہو نے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔مملکت پاکستان کے دوسرے بڑے منصب چیئرمین سینیٹ کی کرسی کون بیٹھے اس کا فیصلہ کل ہوگا اور اس کے لیےپیپلز پارٹی کےیوسف رضا گیلانی اورتحریک

انصاف کے صادق سنجرانی میں کانٹے دارمقابلہ ہو گا۔ سینیٹ کےچیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے ہو گا جس کے لیے چھوٹی جماعتوں کے ووٹ اہمیت اختیار کر گئے اور وہ بازی پلٹنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔ایوان میں نئے منتخب ہونے والے48 ارکان سینیٹ کل حلف اٹھائیں گے جن میں تحریک انصاف کے 19، پیپلز پارٹی کے 8، بلوچستان عوامی پارٹی کے 6، مسلم لیگ (ن) کے 5، جمیعت علما اسلام ف کے 3 جب کہ ایم کیو ایم ، بی این پی مینگل اور اے این پی کے 2،2 اور مسلم لیگ ق کا ایک رکن شامل ہے۔نئے منتخبہونےوالے سینیٹر 12 مارچ کو 6 سال کی مدت یعنی 2021 سے 2027 تک کے لیے بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گے۔۔۔۔۔ اسلام آباد میں تبدیلی آنے لگی، شہر کو سیاح دوست بنانے اور لائیبیریوں کو فعال کرنیکا فیصلہ اسلام آباد (آن لائن)وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)بورڈ میٹنگ کے دوران وفاقی دارالحکومت کو سیاح دوست بنانے اور لائیبریریوں کوفعال کرنیکافیصلہ کیا گیا ہے۔قومی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے سہولیات کی فراہمی سمیت شہر کے گرین کریکٹر کوبحال کرنے کا بھی اعادہ کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے )سیکرٹریٹ میں نو تشکیل شدہ سی ڈی ایبورڈ کاپہلا تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔دوران میٹنگ بورڈممبران کو شہر اورسی ڈی اے کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔وفاقی

دارالحکومت کوسیاح دوست بنانے اورسیاحت کو فروغ دینے کیلئے فیسیلٹیزسینٹر (سہولت سینٹر)بنانے کافیصلہ کیا گیاہے، سیاحوں کو سہولیات اور معلومات کی فراہمی کیلئے ان کی خصوصی رہنمائی کی جائے گی۔دوسری جانب اسلام آباد اوراس کے گردونواح میں موجود تاریخی مقامات کی سیاحت کے حوالے سے اہمیت کوبھی اجاگرکیاجائے گا۔میٹنگ میں فیصلہ کیاگیاکہ کتاب بینی کے فروغ کیلئے شہرمیں موجود لائیبریوں کوفوری طور پرفنگشنل کیاجائے گا۔قومی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی شوز،تقریبات سمیت دیگر اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔سی ڈی اے کی پالیسیوں کو عوام دوست بنانے اور شہریوں کومزید بہتر سہولیات زندگی کی فراہمی کا بھی عزم کیاگیا۔بورڈ میٹنگ کے دوران شہر بھر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایات کی گئیں۔شہر کے گرین کریکٹر کوبحال کرنے کیلئے شجرکاری مہم میں مزید تیزی لانے، مرکزی اور اہم شاہراہوں، گلی محلوں،چوک چوراہوں، ایونیوز، گرین بیلٹس ،پارکوں میں موسمی پودوں اور پھولوں کے پودے لگانے کے ساتھ پھلدار پودے لگائے جائیں گے۔شہریوں کوتفریح کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے نئی ایکٹیوٹیز متعارف کروانے کے ساتھ پارکوں اور پلے گرائونڈز کوفوری اپ گریڈ کرنے کی بھی ہدایات کی گئیں۔شہر کے روڈ انفرااسٹکچر کی بحالی کیلئے کی

جانے والی کاوشوں میں مزید تیزی اور بہتری لانے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس میں بورڈممبران اکادمی ادبیات کے سابق چئیرمین افتخار عارف،ڈاکٹر محمدعلی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی،جبکہ بورڈ ممبر نیئرعلی دادا نے میٹنگ میں بذریعہ اسکائیپ شرکت کی۔۔۔۔۔

close