اسلام آباد(آ ن لائن)مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی۔نائب صدر مریم نواز نے دبے لفظوں میں پیپلز پارٹی پر تنقید کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں مریم نواز نے دبے لفظوں میں پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے
پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ حکومت کے خاتمے کیلئے بنا ئی ہے اقتدار کیلئے نہیں،ہمارا اولین مقصد اس حکومت سے چھٹکارا ہے، پی ڈی ایم کے مقاصد کے حصول کیلئے مولانا فضل الرحمن ہمارے ساتھ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حکومت کو بڑا دھچکا دیا، پنجاب میں وزیر اعلی بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا ہمیں کیا فائدہ ہے،اگر ق لیگ نے ہی بزدار کی جگہ لینی ہے تو وہ تو پہلے ہی حکومتی اتحادی ہے۔ پنجاب میں ہم بھی آگئے تو کیا ان کا گند دو سال میں صاف کرسکیں گے؟مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ مجھے کہا جاتا ہے کہ ہتھ ہولا رکھواتنا سخت مت بولا کریں، اس ملک اور میرے خاندان والد کے ساتھ جو کیا کیا اس پر خاموش رہوں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، مریم نواز کے جذباتی بیان کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی سیاست صبر و تحمل اور برداشت سے ہوتی ہے غصے سے نہیں۔ مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی۔نائب صدر مریم نواز نے دبے لفظوں میں پیپلز پارٹی پر تنقید کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں مریم نواز نے دبے لفظوں میں پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ حکومت کے خاتمے کیلئے بنا ئی ہے اقتدار کیلئے نہیں،ہمارا اولین مقصد اس حکومت سے چھٹکارا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں