اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میںعام لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ سمیت ملک بھر میں 60 سال اور زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔سیکریٹری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ضلع اور تحصیل کی سطح
پر 104 ویکسینیشن سینٹرز فعال ہیں، ایکسپو سینٹر میں کل 20 ویکسینیشن کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔سیکرٹری ہیلتھ محمد عثمان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد بزرگ شہری رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، 60 سال سے زائد عمرکے افراد 1166 پر شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کرکے رجسٹریشن کروائیں یا کسی بھی قسم کی مدد اور رہنمائی کے لیے 1033 پر رابطہ کریں۔دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق اسپتالوں میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جاری ہے، 4 ہزار سے زیادہ بزرگ شہریوں نے کورونا ویکسینیشن کیلیے رجسٹریشن کروائی، پہلی ترجیح میں 80 سال کی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں