ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈائون، 6 لاکھ سے زائد جرمانے عائد، منافع خور دودھ فروشوں، مرغی انڈوں آٹا اور کریانہ کے دکانداروں کے خلاف کارروائی

کراچی (این این آئی) کمشنر کراچی نوید شیخ کی ہدایت پر سرکاری نرخ کی خلا ف ورزی کرنے والے ودھ فروشوں سمیت تمام کھانے پینے کی اشیاء کے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔ کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری نرخ نافذ کریں کسی کے ساتھ رعایت نہ کریں یقینی بنائیں کہ

کراچی انتظامیہ اور حکومت کی مقرر کردہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں پر شہریوں کو اشیا دستیاب ہوں ۔ دریں اثنا تمام ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی کی ہدایت پر کارروائی کر کے 105 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی ہے تین دودھ کی دکانوں کو سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے جبکہ چھ لاکھ

روپے جرمانہ عاید کیا گیا ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کریں اور ہر روز انھیں رپورٹ پیش کریں ،۔تمام ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی کو منگل کی شام رپورٹ پیش کری دی ہے ڈپٹی کمشنر شرقی محمد علی شاہ نے بتایا ہے کہ ضلع شرقی میں تین دودھ کی دکانیں سرکاری نرخ کی خلاف ورزی رپر سیل کی گئی ہیں ۔ دودھ فروشوں پر دو لاکھ بہتر ہزار روپے جبکہ پولٹری پر دو لاکھ چھتیں ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا ہے ۔ پریس ریلیز کے مطابق کمشنر کراچی کی ہدایت پر ناجائز منافع خوروں کے خلاف مسلسل کارروائی کی جارہی ہے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دودھ فروش ، آٹا فروش اور مرغی فروخت کرنے والے دکانداروں پر پندرہ لاکھ58 ہزار روپے زائد جرمانہ عاید کیا گیا جبکہ تین مرغی کی دکانیں سیل کی گئیں۔۔۔۔۔ 2018 الیکشن ویڈیو اسکینڈل، ن لیگ نے تحقیقات کیلئے دائر درخواست کیوں واپس لے لی؟ اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ ن نے 2018ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی ہے،الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات 2018کے ویڈیو سکینڈل کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں عمران خان، پرویز خٹک اور متعلقہ اراکین اسمبلی کو فریق بنایا تھا۔الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف قریشی نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس ہارس ٹریڈنگ کے کیا شواہد ہیں؟ عمران خان اور اسد

قیصر کا کیا ویڈیو سے کیا تعلق ہے؟وکیل ن لیگ جہانگیر جدون نے کہا کہ سپیکر ہائوس میں رقم کا لین دین ہوا۔ممبر پنجاب الطاف قریشی نے استفسار کیا کہ جس ایم پی اے پر الزام لگا رہے ہیں انکا بیان کہاں ہے؟ جن لوگوں میں رقم کا لین دین ہوا انہیں فریق ہی نہیں بنایا گیا،ان کا کہنا تھا کہ ایسے تو نہیں ہوتا کہ کوئی بھی ویڈیو آئے اور ہم حکم جاری کر دیں۔ وکیل ن لیگ نے کہا عمران خان کو نوٹس کریں وہ بتائیں کہ انہوں نے کیا کارروائی کی۔الطاف قریشی کا کہنا تھا کہ صرف میڈیا بیان بازی پر کسی کو نااہل نہیں کر سکتے۔ پہلے اپنی درخواست کو ٹھیک کریں۔ آپ ویڈیو میں موجود افراد کو نہیں پہچانتے تو ہم کیسے جان سکتے؟وکیل ن لیگ نے کہا وزیراعظم کہتے ہیں ایجنسیوں سے الیکشن کمیشن پوچھے۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزیراعظم کسی کا نام بھیجیں یا خود تحقیقات کرائیں۔ میڈیا بیانات پر نااہلی ہونے لگی تو کورم بھی پورا نہیں ہوگا۔انہوں نے جہانگیر جدون کو ہدایت کی کہ بہتر ہوگا یہ درخواست واپس لیکر نئی پٹیشن دائر کریں۔ سلم لیگ ن نے 2018 ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close