سابق وزیراعظم نواز شریف کی فوری وطن واپسی سے متعلق ن لیگی ذرائع نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی فوری واپسی کا امکان نہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لندن میں مقیم ہیں۔ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال ان کی پاکستان واپس آنے کی خبریں چینلز اور اخبارات کے ذریعے آتی رہتی ہیں۔تاہم مسلم

لیگ ن کے ذرائع کے مطابق اس وقت میاں نواز شریف کی جلد واپسی کے حوالے سے پارٹی سطح پر نہ تو کوئی سرگرمی ہے اور نہ ہی اعلیٰ قیادت کی طرف سے کوئی ایسی ہدایت ہیے۔ذرائع کا کہنا ہے میاں نواز شریف علاج کے لیے لندن میں قیام پذیر ہیں اور وہ اپنے علاج کے بعد جب پاکستان آنے کا پروگرام بنائیں گے تو اس بارے میں عوام کو بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حکومت فوری طور پر نواز شریف کی وطن واپسی چاہتی ہے اور اس حوالے سے برطانوی حکومت سے رابطے میں ہے۔ق حکومت نواز شریف کو واپس لانے کے لیے خاصی متحرک دکھائی دے رہی ہے جب کہ وزیراعظم کی بھی پوری کوشش ہے کہ ہر صورت میں نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے۔خاص طور پر نواز شریف کی حالیہ تقاریر کے بعد حکومت انہیں واپس لانے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔ پاکستان نے برطانیہ سے نواز شریف کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا ۔ وزیراعظم کے مشیر مرزا شہزاد اکبر نے برطانوی حکام کو خط لکھا ہے کہ جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے خود برطانیہ جانا پڑا تو جاؤں گا،وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا، اپوزیشن کو احساس ہوچکا ہے کہ این آر او نہیں ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں اپنے کیسز سے توجہ ہٹانے کیلئے اداروں کو متنازع بنا رہی ہیں، لیکن حکومت اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close