ن لیگ نے پنجاب میں اگلی حکومت قائم کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ دھونس، دھاندلی اور غنڈہ گردی سے لیا، پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں،پنجاب میں اگلی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگئی۔ اتوار کو مسلم لیگ

(ن)کے مشاورتی اجلاس کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد کا ووٹ اراکین اسمبلی کو حبس بے جا میں رکھ کر زبردستی لیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماں کے ساتھ توہین آمیز سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا، آپ 2 تھپڑ ماریں گے تو ہم 10 ماریں گے۔ اخلاق اور تہذیب کا بھاشن اپنے پاس رکھیں،لیگی رہنماں پر حملے کی بہت بڑی قیمت چکانا پڑے گی۔ اب سب کو پتا چلا غنڈہ اور سسلین مافیا کسے کہتے ہیں۔ ہم تمیز کے دائرے میں رہ کر تنقید کرتے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ مسلم لیگ (ن) چھوٹی ریس کا گھوڑا نہیں ہے۔ حکمران جماعت پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں،پنجاب میں اگلی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگئی۔   اب عمران خان کا وقت ختم ہو چکا ہے۔مریم نواز شریف نے اعلان کیا کہ لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کو این اے 249 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔۔ چئیرمین سینیٹ کا انتخاب، حکومت بھی متحرک ہو گئی، اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعت سے مدد مانگ لی پشاور (پی این آئی) چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پی ڈی ایم میں شامل جماعت سے مدد مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد میں شامل عوامی نیشنل پارٹی

سے مدد کے لیے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی وفد نے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار صادق سنجرانی کے ہمراہ ولی باغ کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے اے این پی کے سینیئر نائب صدر امیر حیدرہوتی سے ملاقات کی ، اس دوران اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار حسین بھی موجود تھے۔میڈیا ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی وفد نے اے این پی سے سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کے لیے تعاون کی درخواست کی ، جس کے جواب میں اے این پی نے پارٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔اس موقع پر اے این پی کے سینئر نائب صدر امیر حیدرہوتی نے کہا کہ سیاسی معاملات کو سیاسی طریقہ کار کے ذریعے ہی حل کرنا ملک و قوم کی مفاد میں ہے ، اے این پی پی ڈی ایم کا حصہ ہے تاہم آپ کی آنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اے این پی میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں اس لیے آپ کی درخواست پر بھی پارٹی میں مشاورت کریں گے۔دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے بعد پی ڈی ایم اپنا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ لانے کیلئے متحرک ہوگئی ، تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے جب کہ اس حوالے سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

زرداری کی آج مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوگی ، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ، جن کے بارے میں بعد ازاں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close