لاہور(پی این آئی)لیگی رہنما حمزہ شہباز اور پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، حکومت کے خلاف نئے معرکے کی تیاری، اپوزیشن کی پنجاب اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی نشست پر نظریں ہیں جس کے لیے حزبِ اختلاف نے حکومت کے خلاف نئے معرکے کی تیاری کر لی۔لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور نون لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف سے ان کی ماڈل ٹاؤن میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔حمزہ شہباز اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔پی ڈی ایم رہنماؤں نے اپوزیشن کے لانگ مارچ، پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی اور یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ لانے سمیت حکومت کے خلاف حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا۔بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی پنجاب کو پہلا مورچہ بنانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔حمزہ شہباز کے بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کرنے والے پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں میں قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضیٰ شامل تھے۔مسلم لیگ نون کی جانب سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللّٰہ، عطاء اللّٰہ تارڑ اور اویس لغاری نے ظہرانے میں شرکت کی۔حمزہ شہباز شریف کے بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں مٹن بریانی، سجّی، بار بی کیو، دال گوشت، بھنڈی اور دیگر مزے مزے کے پکوان شامل تھے۔ عبدالسلام آفریدی نے 8 کروڑ کی پیش کش کیے جانے کا ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کرنے کا اعلان کر دیا اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی
عبدالسلام آفریدی سےالیکشن کمیشن آف پاکستان نےسینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے معاملے پر ثبوت طلب کرلیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایم پی اے عبدالسلام کو یہ ثبوت الیکشن کمیشن کی ویجیلنس کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کا کہنا ہے کہ میرے پاس چیٹ ریکارڈ موجود ہے الیکشن کمیشن نے ثبوت مانگے ہیں، اس لیے یہ ثبات میں الیکشن کمیشن کو دے دوں گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ کے بدلے 8 کروڑ روپےکی پیشکش ہوئی تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں