کورونا وائرس پھیلنے لگا، شام چھ بجے کے بعد لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ، تشویشناک خبر آگئی

پشاور(پی این آئی)صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آج شام 6بجے سے 4علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن سٹریٹ2، سیکٹر

بی2، حیات آباد فیز 4اور سٹریٹ 10، سیکٹر ای 6میں نافذ کیا جائے گا۔لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں آنے اور جانے پر پابندی ہوگی۔ پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، حکومت نے تشویشناک اعدادوشمار جاری کر دیئے، دوبارہ پابندیاں لگنے کا خدشہ اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ‘پاکستان میں کورونا کیسز اور ہسپتال میں مریضوں کی تعداد ایک بار پھر بڑھرہی ہے، کیسز میں گزشتہ دو ماہ کے دوران جو کمی دیکھی گئی تھی وہ واضح طور پر مخالف سمت جارہے ہیں، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک ہفتے کے دوران 3.31 فیصد سے بڑھ کر 4.16 فیصد ہوگئی ہے، ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وباء ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔معاون خصوصی نے ایک بار پھر عوام کو ایس او پیز پر عمل کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ‘پرہجوم مقامات پر جانے سے گریز کریں، ماسک پہنیں اور بار بار ہاتھ دھوئیں، اب کسی بھی عمر کے فرنٹ لائن ورکر ویکسین لگوا سکتے ہیں جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر میسج کریں۔

close