اسلام آباد (پی این آئی )مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے پر لطیفہ سنا دیا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کی مثال ایسی ہے کہ جیسے کسی نے
لکھا تھا کہ ایک چور چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور لوگوں نے اس کے منہ پر کالک مل کر گدھے پر بٹھا دیا اور پورے محلے کی رائونڈ لگوایا ، وہ چور جب سر جھکا کر اپنے گھر واپس آیا تو اپنے اہلیہ سے کہتا ہے کہ آج لوگوں نے مجھے گدھے سے گرانے کی بڑی کوشش کی لیکن مجھے اللہ نے بچا لیا ۔گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستانی ٹرمپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اخلاقیات یا جمہوریت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی جب اپوزیشن میں تھی تب بھی پارلیمنٹ میں غنڈہ گردی کرتی تھی، جعلی طریقے سے حکومت میں آنے کے بعدبھی اپنی غنڈہ گردی پر مبنی رویے پر جاری ہیں، مسلم لیگ (ن) خیراتی جماعت نہیں ہے اور جو کچھ ہوا ہم اسے بھولیں گے نہیں،
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں