اس بار نیا تنازعہ کیا ہو گا؟ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا عالمی دن 8 مارچ پیر کو منایا جائے گا

جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا عالمی دن 8مارچ پیرکو منایا جائے گا س دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز ،جلسے ،جلوس،ریلیاں،مذاکرے اور اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین خواتین

کے حقوق اور ان کو درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے جبکہ ا س موقع پر خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خاتمہ اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کے عزم کی تجدید کی جائے گی اخبارات اور نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام شائع اور نشر کیے جائیں گے۔۔۔۔۔ اسد عمر کو نکالنے میں فوج کا ہاتھ ۔۔؟؟ شیخ رشید نے حیران کن انکشافات کر دیئے لاہور(پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج اور ایجنسیوں کا سینیٹ الیکشن میں کوئی کردار ادا نہیں تھا،اگر کردار ادا کرتے تو حفیظ شیخ جیت جاتا،فوج 110فیصد منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ شیخ سندھ سے الیکشن لڑنا چاہتا تھا، وہ سمجھتا تھا کہ میں سندھ سے ہوں، لیکن عمرا ن خان نے کہا کہ آپ اسلام آباد سے الیکشن لڑیں۔اسد عمر کو نکالنے میں فوج کا کوئی ہاتھ نہیں تھا، اگر ایسا ہوتا تو میں اسد عمر کا کیس نہ لڑتا، عمران خان نے اسد عمر کو نکالنے میں جلد بازی کی، پاکستان کو چلانے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانا ضروری تھا، بلکہ پہلے چلے جانا چاہیے تھا۔باجوہ صاحب نے مجھے کہا کہ ہم منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، اپوزیشن کے رہنماؤں کے سامنے باجوہ صاحب نے کہا کہ کل کو آپ میں سے کوئی منتخب ہوکر آئے گا تو فوج آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔لیکن سینیٹ کے ووٹوں میں کوئی کام نہیں کیا، اگر

کرتے تو حفیظ شیخ جیت جاتا، فوج اور ایجنسیوں نے سینیٹ الیکشن میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، جو ووٹ ہمارے آج 180ہوگئے پہلے بھی کھیل سکتے تھے، لیکن ہم بہت زیادہ پراعتماد ہوگئے تھے۔فوج 110فیصد منتخب عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، اس خطے میں اگر یہ فوج نہ ہو تو یہاں بھی حالات عراق ، لیبیا، مصر جیسے حالات ہوں،اپوزیشن روزان کا نام لے کر باتیں کررہی ہے لیکن ان کا صبر دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر زیادہ نزلہ نہیں گرانا چاہیے، راجا سلطان نے بھی سخت بیان دیا، ہمارا بھی لہجہ سخت تھا، دونوں کو ٹھنڈا ہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا نہیں ہونا چاہیے تھا ، میں اس کی مذمت کرتا ہوں اگر کوئی درخواست دے گا تو میں ایکشن لوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں