عثمان بزدار اسلام آباد میں کیوں براجمان ہو گئے؟ مسلسل تیسرے روز بھی منتخب نمائندوں سے رابطےاور ملاقاتیں

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج بھی اسلام آباد میںاراکین قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں اور سیاسی صورتحال کے تناظر میں مسلسل تیسرے روز بھی منتخب نمائندوں سے رابطے میں رہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اورگورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے اسلام آباد میں اراکین

قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیںجس میں وزیراعظم عمران خان کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینٹ کے الیکشن کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 11جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کا ٹولہ پہلے ہی میدان سے بھاگ گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ شکست خوردہ عناصر کا غیر جمہوری اقدام ہے۔ اس ٹولے میں ہمت ہوتی تو مقابلہ کرتے۔ وزیراعظم عمران خان نے بہترین حکمت عملی سے پی ڈی ایم کو آوٹ کلاس کر دیا ہے۔مسترد شدہ عناصر وزیراعظم عمران خان کے سامنے زیرو ہیں۔ پیسے کی سیاست کو ہمیشہ خدمت کی سیاست سے شکست دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کرپٹ سیاستدانوں کو بے نقاب کیا ہے۔ کرپٹ مافیا کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں