مریم نوازاور کیپٹن صفدر کی شامت آگئی، نئے سرے سے تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی (پی این آئی )مزار قائد کی بے حرمتی کیس میں عدالت نے پاکستان مسلم لیگ کی رہنمامریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف نئے سرے سے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو مزار قائد کی بے حرمتی کیس کی سماعت ہوئی۔مقامی

عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو معاملے کی ازسرنو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 25 مارچ تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ کیپٹن صفدر اور ساتھ آئے کارکنوں نے مزار کی جالی کو نقصان پہنچایا اور مزار کی بے حرمتی کی جس کے بعد ان کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آج پورے پاکستان نے بیٹا بچاؤ مہم دیکھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور مجھے ابو بچاو مہم کے طعنے دئیے جاتے ہیں ،آج پورے پاکستان نے بیٹا بچاؤ مہم دیکھی ،آج عمران خان نے جھوٹا اعتماد کا ووٹ حاصل کیا ،تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سے گن پوائنٹ پر اعتماد کا ووٹ لیا گیا ۔اسلام آباد میں پی ڈی ایم رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ایک سیٹ کیا جیتے ان کے دماغی توازن خراب ہوگئے اور ان پر پاگل پن سوار ہوگیا، عمران خان کو عوامی عدالت میں شکست ہوئی، انہیں بچانے والے اب عوام کا فیصلہ مان لیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا جانا ٹھہر گیا ،وہ اچھی سی پیکنگ کرلیں ،وزیراعظم ہاوس میں کوئی چیز نہ چھوڑیں ۔مریم نواز نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی،مصدق ملک،مریم اورنگزیب ،کو کہنا چاہتی ہوں سر فخر سے بلند ہو گیا جس طرح کرائے کے غنڈوں کا مقابلہ کیا ،قوم کو بتا دیا عوام کے نمائندے چند درجن غنڈوں پر بھاری ہوتے ہیں ،شیر شیر ہوتا ہے ،گیدڑ گیدڑ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ٹی وی پر جب یہ مناظر دیکھ رہی تھی مجھے حیرت نہیں ہوئی کیونکہ گیدڑ کی جب موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے ۔مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ یہ اپوزیشن میں تھے تب بھی اسطرح ہی غنڈہ گردی کرتے تھے

،آج جھوٹا اعتماد کا ووٹ لے لیا لیکن ان کے دن کم ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ مریم اورنگزیب پر جس طرح حملہ کیا گیا پوری قوم نے دیکھا ،پاکستان کی ہر ماں ، بیٹی کا سر شرم سے جھک گیا ہو گا ۔احسن اقبال پر جوتا اچھالنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ احسن اقبال پر جوتا پھینکا ،اب آپ کے دن گنے ہوئے ہیں یہ سیکیورٹی کے حصار میں آتے جاتے ہیں وہ جلد وہ لے لی جائے گی،سیکیورٹی کے بغیر ذرا نکل کر دیکھیں 22کروڑ عوام جوتا لے کر تیار بیٹھے ہیں ،ہم اخلاقیات اور اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے سپورٹرز نے بھی جوتے پہنے ہوئے ہیں اور خواتین سپورٹرز نے ہیل کے جوتے پہنے ہوئے ہیں اورتمہاری گردنوں پر بھی دماغ سے خالی سر ہیں ،جو آج جو ہوا مسلم لیگ ن اس کو نہیں بھولے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close