رنگا رنگ سٹی پریڈ ہو گی، 14 مارچ کو پنجاب کلچر ڈے منانے کا فیصلہ

لاہور (آن لائن) لاہور سمیت صوبے بھر میں 14 مارچ کو پنجاب کلچر ڈے منایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں منائے جانے والے پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر لاہور میں ایک رنگا رنگ سٹی پریڈ کا اہتمام کیا جائے گا۔ جس کے لئے کمشنر لاہور نے ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض

ملک کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے ممبران میں مختلف اعلیٰ سرکاری افسران شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے گزشتہ روز کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں سیکرٹری اطلاعات و ثقافت سمیت دیگر محکمہ جات کے سیکرٹریوں نے شرکت کی اور پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے انتظامات اور پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی۔ واضح رہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے پہلی مرتبہ پنجاب کلچر ڈے منایا جا رہا ہے۔۔۔۔ریلوے ملازمین کے لئے بڑا اقدام،ریلوے کوارٹرز اور بنگلے کون الاٹ کرے گا؟لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے پاکستان ریلویز کے افسران اور ملازمین کو سرکاری بنگلے، فلیٹس اور کواٹرز الاٹ کرنے کا اختیار ریلوے کے ڈویژنل سپرٹنڈنٹس سے واپس لے لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت ریلوے نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس میں ڈائریکٹر جنرل لینڈ اینڈ پراپرٹی پاکستان ریلوے کو سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ کا اختیار سونپ دیا گیا ہے۔۔۔جب مطمئن نہیں ہوں گے تو ۔۔۔۔
پی ٹی آئی کے اتحادی لیڈر نے خبردار کر دیا
اسلام آباد(آئی این پی )جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ جب مطمئن نہیں ہوں گے تو علیحدگی اختیار کرلیں گے اتحادی عمران خان کے ساتھ ہیں ، اللہ خیر کرے گا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب مطمئن نہیں ہوں گے تو علیحدگی اختیار کرلیں گے، جب تک ساتھ کھڑے ہیں تو چھپنے کی ضرورت نہیں ، شازین بگٹی نے کہا پی ٹی آئی ارکان کا ووٹ نہ دینا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ، رولز کے مطابق آپ سینیٹ انتخابات میں رکن کو ووٹ کے حوالے سے پابند نہیں کرسکتے ، رولز میں ترمیم چاہتے ہیں تو پارلیمنٹ کرے گا پارٹی نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close