اعتماد کا ووٹ، کتنے ارکان اسمبلی نے عمران خان کو ووٹ دیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا،کتنے ارکان کھڑے ہو گئے؟وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔340 کے ایوان میں سے 178 ارکان نے وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار کیا۔صدر مملکت کی جانب سے طلب کیا گیا

اجلاس سنیچر کو دن سوا بارہ بجے شروع ہوا، اجلاس شروع ہونے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعتماد کا ووٹ لینے کی قرارداد پیش کی۔سپیکر قومی اسمبلی نے ارکان کو ووٹنگ کا طریقہ کار پڑھ کر سنایا۔ قومی اسمبلی کے ارکان کے لیے ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کے دروازے بند کرنے کی ہدایت کر دی۔سپیکر نے ارکان کو کہا کہ اگر وہ وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کرنا چاہتے ہیں تو حکومتی لابی کے دروازے پر موجود شمار کنندگان کو اپنا نام لکھوائیں اور خود لابی میں چلے جائیں جس پر ارکان اعتماد کے ووٹ کے لیے ایک ایک کر کے لابی کی طرف چل دیے۔سپیکر کی جانب سے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد ایوان میں موجود پی ٹی آئی ارکان نے وزیر اعظم عمران خان کی جیت کی خوشی میں نعرے لگائے۔ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی نشستوں پر جا کر ان کا شکریہ ادا کیا۔اپوزیشن اگرچہ ایوان سے غیر حاضر تھی تاہم جماعت اسلامی کے عبدالاکبر چترالی اور محسن داوڑ ایوان میں آئے مگر انھوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ وزیر اعظم نے اگرچہ اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان خود کیا تھا لیکن صدر کی جانب سے آئین کی جس شق کے تحت

اجلاس بلایا گیا ہے اس کے مطابق صدر سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم اکثریت کھو چکے ہیں اس لیے انہیں اعتماد کے ووٹ کی ضرورت ہے۔قومی اسمبلی کے 341 ارکان پر مشتمل ایوان میں حکومت کو 181 ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے۔ اعتماد کے ووٹ میں کامیابی کے لیے وزیراعظم عمران خان کو 172 ارکان کی حمایت درکار تھی۔۔۔۔۔۔

close