چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

کوئٹہ ( آئی این پی )چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب 12مارچ کو ہوگا، منتخب ہونے والے سینیٹرز12مارچ کو حلف لیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے بعد چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب 12مارچ کو ہوگا اور نومنتخب سینیٹرز

بھی 12مارچ کو حلف لیں گے۔۔۔۔۔صادق سنجرانی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے کس پارٹی سے حمایت مانگ لی؟کوئٹہ ( آئی این پی )چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دوبارہ چیئرمین سینیٹ کے لئے نیشنل پارٹی سے حمایت مانگ لی ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حکومتی سینیٹرز کامل علی آغا میرزا محمد آفریدی سجاد طوری ثنا جمالی ،نصیب اللہ بازئی اور رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی کے ہمراہ نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر میر کبیر محمد شہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ اس موقع پر سینیٹر طاہر بزنجو بھی موجود تھے ، جنہوں نے اگلے چیئرمین سینٹ کے حکومتی امیدوار میر صادق سنجرانی کے لیے نیشنل پارٹی سے حمایت مانگ لی جبکہ نیشنل پارٹی رہنمائوں نے کہا کہ وہ مشاورت کے لیے معاملہ اپنی پارٹی کے ذمہ داران کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close