وزیراعظم عمران خان کے الزامات پر الیکشن کمیشن ایکشن میں آگیا، چیف الیکشن کمیشنر نے کیا حکم جاری کر دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن کے خلاف الزامات پر اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا تھا، جس پر الیکشن کمیشن نے کل بروز جمعہ 5 تاریخ کو اہم

اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں وزیراعظم عمران خان کے الزامات اور بیانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ نے طلب کیا ہے۔ اجلاس میں دیگر ممبران الیکشن کمیشن بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے الیکشن کمیشن سے متعلق الزامات اور بیانات کا جائزہ لیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے بیان کی ویڈیو بھی حاصل کر لی۔بتایا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمیشنر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔سنینٹ الیکشن میں حکومت کی طرف سے کئے گئے اعتراضات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔وفاقی وزرا کی طرف سے بیانات پر بھی الیکشن کمیشن کے کل طلب کیے گئے اجلاس میں جائزے کے بعد نوٹس لینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم عمران خان کے بیان پر آئینی حدود میں رہتے ہوئے ردعمل دے گا۔ خیال رہے کہ قوم سے خطاب کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان نے الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہونے دی۔ الیکشن کمیشن اوپن بیلٹ کے ذریعے الیکشن کروا سکتا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن کے خلاف الزامات پر اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا تھا۔

close