حکومت کیا جان بھی چلی جائے، انہیں چھوڑوں گا نہیں، وزیراعظم عمران خان کا واضح اور دوٹوک پیغام

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے انسٹاگرام پر اپنا ایک پرانا ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں وہ ملک کو لوٹنے والوں کو کسی صورت نہ چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کوئی انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کرے کہ ان کی حکومت جا رہی ہے، ان کی جان بھی چلی جائے تو

وہ ان چوروں اور ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑیں گے، ’ انہوں نے میرے ملک کے ساتھ جو کیا ہے ان کو کسی صورت نہیں چھوڑنا۔‘وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’ یہ مجھے اسمبلیوں میں گالیاں دے رہے ہیں، جیسے مجھے کوئی فرق پڑ جائے گا، میں وہ ہوں جو ایک لاکھ لوگوں کے سٹیڈیم میں جاتا تھا اور سارے مجھے برا بھلا کہہ رہے ہوتے تھے، مجھے ان تھوڑے سے لوگوں فرق نہیں پڑتا، ایک ایک کو ، جس جس نے اس ملک کو نقصان پہنچایا ہے ان کو نہیں چھوڑوں گا ۔‘خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے بعد کی صورتحال اور اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے قوم سے خطاب کرنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ملاقات اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس کے دوران ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ملاقات میں شریک ہوئے ۔ ملاقات میں اہم ملکی اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ سرحدی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں