اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق جنرل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا سارا ریکارڈ دیکھا اس وقت اسد درانی کے خلاف کوئی انکوائری زیر التوا

نہیں ہے، ہر عام شہری کی طرح تھری اسٹار ریٹائرڈ جنرل کے بھی حقوق ہیں، کوئی وجہ نہیں کہ ان کا نام ای سی ایل میں رکھا جائے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ، کہا گیا تھا انکوائری چل رہی ہے اس لیے ان کا نام ای سی ایل میں ہے، ریکارڈ کے مطابق اس وقت کوئی انکوائری نہیں چل رہی، درخواست گزار 3 اسٹار ریٹائرڈ جنرل ہیں اور ڈی جی آئی ایس آئی رہے ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت دفاع کے نمائندے کو نوٹس جاری کر کے ان سے جواب طلب کر لیا جائے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کسی کو بھی بلانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، اسد درانی کے خلاف کوئی تازہ انکوائری نہیں چل رہی لہذا ان کا نام ای سی ایل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔۔۔۔ یوسف رضا گیلانی کی جیت جمہوریت ہے، حکومت کے خلاف ریفرنڈم میں عوام کے بعد اراکین قومی اسمبلی نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے بعد وزیراعظم عمران خان اس عہدے پر رہنے کا جواز کھو چکے ہیں، یوسف رضا گیلانی کی جیت جمہوریت ہے اور حکومت کے خلاف ریفرنڈم میں عوام کے بعد اراکین قومی اسمبلی نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا۔ اے این پی

سربراہ اسفندیار ولی خان نییوسف رضا گیلانی کو سینیٹر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر بننا موجودہ حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔ یوسف رضا گیلانی جس بھی حکومتی عہدے پر رہے ہیں انہوں نے ہمیشہ پارلیمان کی بالادستی اور آئین کو مقدم رکھا۔ بحیثیت وزیراعظم انہوں نے ہمیشہ پوری پارلیمان کو اپنے ساتھ رکھا اور خوش اسلوبی کے ساتھ ایوان کی قیادت کی۔ اے این پی سربراہ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں جنہوں نے جمہوریت کی بحالی ، آئین اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے صعوبتیں برداشت کیں لیکن آمریت کے خلاف کھڑے رہے۔ بحیثیت سپیکر قومی اسمبلی بھی وہ ایک نہایت کامیاب سیاستدان رہے۔ قومی اسمبلی کے اراکین نے انہیں ووٹ دے کر دراصل حکومت کے خلاف ریفرنڈم کامیاب بنایا ہے جس پر تمام اراکین قومی اسمبلی اور بالخصوص پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تمام قائدین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اپوزیشن کے اتحاد کے ذریعے اس حکومت کے خاتمے کیلئے جاری جدوجہد میں مزید تیزی آئیگی اور یہ اس حکومت کے خاتمے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔عوامی نیشنل پارٹی سیدیوسف رضا گیلانی، آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close