سینیٹ الیکشن میں بدترین شکست کے بعد حفیظ شیخ کے جلد پاکستان چھوڑنے کی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹ الیکشن میں اپ سیٹ شکست، حفیظ شیخ کے جلد پاکستان چھوڑ جانے کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں حکومت کی اپ سیٹ شکست کے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب حفیظ شیخ کچھ دن بعد پاکستان چھوڑ

جائیں گے۔ میں نے کچھ دن پہلے بھی کہا تھا کہ وزیر خزانہ کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، وہ یہاں صرف نوکری کرنے آئے ہیں، جب نوکری ختم ہو گی تو وہ پاکستان سے چلے جائیں گے۔واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں قومی اسمبلی سے جنرل نشست کے الیکشن پر حکومت کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حفیظ شیخ کو شکست دے دی۔یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے، الیکشن میں 7 ووٹ مسترد ہوگئے ہیں۔ اس نتیجے کے حوالے سے وزیر اعطم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر حتمی طور پر 7 ووٹ رجیکٹ ہوئے ہیں ، پانچ ووٹ کا فرق ہے ، ابھی اس نتیجہ کو چیلنج کریں گے۔واضح رہے کہ آج سینیٹ کی 37 نشستوں پر الیکشن ہوا جس کے لیے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا، پولنگ کا عمل 5 بجے تک جاری رہا۔ سینیٹ انتخابات کے لیے قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی۔ پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ قومی اسمبلی کے 341 اراکین میں سے 340 نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جب کہ جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدلااکبر چترالی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔این اے 75 ڈسکہ سے کوئی ممبر قومی اسمبلی میں نہیں ہے کیونکہ یہاں پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخابات کااعلان کر رکھا ہے۔ اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11، خیبرپختونخوا کی 12 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔ صوبوں کی نشستوں پر ارکان صوبائی اسمبلی نے ووٹ ڈالا۔ جبکہ اسلام آباد کی 2 نشستوں پر ارکان قومی اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا۔ اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close