فردوس عاشق اعوان نے توپوں کے دھانے کھول دیئے اپوزیشن کے مورچوں پر گولہ باری جاری

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو سندھ سے 2 سینیٹرز کی پیش کش ہوئی مگر انہوں نے قومی مفاد کو ترجیح دی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کے اتحادیوں کو سلام پیش

کرتی ہوں ، سینیٹ الیکشن میں جیت حق اور جمہوریت کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خریداروں اور منڈیاں لگانے والوں کو عوام دیکھ رہی ہے ، ایک طرف ووٹ کا تقدس برقرار رکھنیوالے ہیں تو دوسری جانب ووٹ کو عزت دینیکا نعرہ لگانے والے نوٹ کو عزت دینے کے لیے بیتاب ہیں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہایم کیو ایم کو سندھ سے2سینیٹرز کی پیش کش ہوئی مگر انہوں نیقومی مفاد کو ترجیح دی۔۔۔۔پیپلز پارٹی کے گرفتار رہنما کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچادیا گیااسلام آ باد (آئی این پی )پیپلز پارٹی کے گرفتار رہنما کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچادیا گیا،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں پارلیمنٹ میں عوامی مسائل پر بات نہیں ہوئی، پارلیمنٹ قانون کی ترجمانی کا ادارہ ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا پی ٹی آئی کے ڈھائی سالہ دور حکومت میں نیب کا کردار سب سے اہم رہا، نیب زدہ ہوں تو اس حال میں پارلیمنٹ پہنچا ہوں، حکومت کی توجہ مسائل کی طرف کم اور اپوزیشن کی طرف زیادہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close