پیپلز پارٹی کے گرفتار رہنما کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچادیا گیا

اسلام آ باد (آئی این پی )پیپلز پارٹی کے گرفتار رہنما کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچادیا گیا،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں پارلیمنٹ میں عوامی مسائل پر بات نہیں ہوئی، پارلیمنٹ قانون کی ترجمانی کا ادارہ ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے

ڈھائی سالہ دور حکومت میں نیب کا کردار سب سے اہم رہا، نیب زدہ ہوں تو اس حال میں پارلیمنٹ پہنچا ہوں، حکومت کی توجہ مسائل کی طرف کم اور اپوزیشن کی طرف زیادہ ہے۔۔۔۔سنسنی خیز صورتحال،
فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی وزیر فیصل واوڈا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ،فیصل واوڈا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفی دے دیا ہے جس کے بعد ان کی نااہلی کی درخواست غیر موثر ہوگئی ہے۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ فیصل واوڈا کے وکیل نے عدالت عالیہ کے سامنے بیان دیا کہ ان کے موکل قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوچکے ہیں۔ اب یہ کیس غیر موثر ہوچکا ہے۔ اس موقع پر فیصل واوڈا کے وکیل نے استعفے کی نقل بھی پیش کردی۔درخواست گزار کے وکیل جہانگیر جدون نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ فیصل واوڈا نے گیارہ جون 2018 کو کہا کہ وہ دہری شہریت نہیں رکھتے جب کہ امریکی شہریت چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ کے مطابق فیصل واوڈا نے 25 جون کو دہری شہریت چھوڑی۔ جب تک الیکشن کمیشن میں استعفی نہیں پہنچتا تب تک اس استعفے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ واضح رہے کہ فیصل واوڈا کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں بھی درخواست زیر سماعت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close