پیپلزپارٹی کی جانب سے 8 کروڑ روپے کے عوض ووٹ بیچنے کی پیشکش پر پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے جواب دےدیا

مردان (پی این آئی) تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی پی پی کی جانب سے کی جانے والی پیش کش کے شواہد سامنے لے آئے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن سے قبل پیپلز پارٹی کی جانب سے حکمراں جماعت تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے ووٹ خریدنے کی کوششوں کے شواہد سامنے آنے

لگے ہیں۔مردان سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی کی جانب سے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔عبدالسلام آفریدی کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما احمد کنڈی نے سینیٹ الیکشن کیلئے ان کا ووٹ خریدنے کی کوشش کی۔ احمد کنڈی کی جانب سے انہیں ووٹ بیچنے کے عوض 8 کروڑ روپے کی پیش کش کی گئی، تاہم میں نے انکار کر دیا۔ عبدالسلام آفریدی کا مزید بتانا ہے کہ ووٹ بیچنے سے انکار کرنے کے بعد ان سے وٹس ایپ پر رابطہ کیا گیا، وہاں بھی انہوں نے ووٹ بیچنے سے انکار کیا، جبکہ وٹس ایپ چیٹ ثبوت کے طور پر محفوظ کر لی، جبکہ پارٹی قیادت کو بھی اس تمام معاملے کے حوالے سے آگاہ کیا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے ووٹ خریدنے کی کوشش کرنے سے متعلق 2 ویڈیوز بھی لیک ہو چکیں۔ایک ویڈیو یوسف رضا گیلانی کی گفتگو کی جبکہ دوسری ویڈیو ناصر حسین شاہ کی گفتگو کی ہے۔ لیک ہونے والی پہلی ویڈیو میں علی حیدر گیلانی اسلام آباد سے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار اپنے والد یوسف رضا گیلانی کے لیے ووٹ خریدنے کی بات کر رہے ہیں ، جس میں ایک رکن اسمبلی کی جانب سے انہیں یقین دہانی کرائی جارہی ہے کہ ہم 4 لوگ تو پکے ہیں۔ویڈیو میں مبینہ طور پرعلی حیدر گیلانی پی ٹی آئی ایم این اے کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتا رہے ہیں کہ کس طرح بیلٹ پیپر پر چیک یا کراس کا نشان لگاتے ہوئے ایک سے زائد نمبرز درج کرنے ہیں جس کی وجہ سے ان اراکین کا ووٹ ضائع تصور کیا جائے گا۔جبکہ لیک ہونے والی دوسری ویڈیو پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر ناصر حسین شاہ کی ہے۔ویڈیو میں علی حیدر گیلانی نے ٹیلی فون پر تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی سے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کی بات کروائی۔ ناصر حسین شاہ

تحریک انصاف کے سندھ کے ایک صوبائی پی ٹی آئی رکن سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بھائیوں کے جتنے بھی کام ہیں سب میرے ذمے ہیں۔ ویڈیو میں تحریک انصاف کے رہنما ناصر شاہ سے کہتے ہیں کہ چاروں ارکان سولڈ ہیں، اور خاندانی لوگ ہیں۔اس ویڈیو کے حوالے سے ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو میں سنائی دینے والی آواز ان کی نہیں ہے۔ جبکہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن چاہے تو ایک گھنٹے میں معلوم ہو سکتا ہے کہ آیا ویڈیو میں سنائی دینے والی آواز ناصر حسین شاہ کی ہے یا نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں