دنیا کی مختصر ترین شادی، نکاح کے محض تین منٹ بعد دلہن نے طلاق لے لی مگر وجہ کیا بنی؟ حیران کن واقعہ

کویت سٹی(پی این آئی) جھٹ منگنی پٹ بیاہ کی کہاوت تو آپ نے سن رکھی ہو گی لیکن کویت میں ’جھٹ شادی پٹ طلاق‘ کا ایسا واقعہ پیش آچکا ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ایک نامور ویب سائٹ کے مطابق یہ واقعہ 2019ءکا ہے جب یہ کویتی جوڑا عدالت میں گیا اور جج کے سامنے شادی کے کاغذات پر دستخط کیے۔

دستخط کرنے کے بعد جب دولہا دلہن واپس مڑے تو دلہن لڑکھڑا کر گر گئی۔رپورٹ کے مطابق دولہا بجائے اس کے کہ دلہن کو سنبھالتا اور اٹھنے میں مدد دیتا، اس نے الٹا دلہن کو ’بے وقوف‘ کہہ ڈالا۔ اس پر دلہن ایسی مشتعل ہوئی کہ فوراً واپس مڑ کر جج کے پاس گئی اور اسے کہہ کر وہیں طلاق لے لی۔ کویتی میڈیا کے مطابق ان کی شادی اور طلاق میں محض تین منٹ کا وقفہ تھا۔کویتی میڈیا اس شادی کو کویت کی تاریخ کی سب سے کم مدتی شادی قرار دے رہا ہے اور عین ممکن ہے کہ یہ دنیا کی کم ترین مدت کی شادی ہو۔ 55سالہ ڈی ایس پی نے نئی بھرتی ہونیوالی 19سالہ کانسٹیبل سے شادی کر لی نارووال (پی این آئی) پنجاب کے ضلع نارووال میں 55 سالہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی ) نے نئی بھرتی ہونے والی 19 سالہ لیڈی کانسٹیبل سے شادی کرلی۔مقامی اخبار کے مطابق ڈی ایس پی نارووال صابر چٹھہ نے سوہاوہ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لیڈی کانسٹیبل اقرا سے شادی کرلی۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ جیسے ہی اقرا پولیس میں بھرتی ہوئی تو اس کو دیکھتے ہی ڈی ایس پی صابر اس کی محبت میں گرفتار ہوگئے اور بلا تاخیر شادی کرلی۔سوشل میڈیا پر ڈی ایس پی اور کانسٹیبل کی شادی کے خوب چرچے ہو رہے ہیں ، بعض لوگ اس شادی کا یہ کہہ کر دفاع کر رہے ہیں کہ دونوں نے نکاح کیا ہے جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین عمر کے فرق کی وجہ سے ڈی ایس پی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

close