لاہور (پی این آئی) خیبر پختونخوا حکومت میں پی ٹی آئی کی سابقہ اتحادی جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات میں حکومت کی حمایت اور تعاون سے انکار کردیا۔جماعت اسلامی کے تعاون کی درخواست تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے جماعت اسلامی کےہیڈ کوارٹر منصورہ میں سیکرٹری
جنرل امیرالعظیم سے ملاقات میں کی۔ اس حوالے سے جماعت کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کا کہنا ہےکہ جماعت اسلامی خیبرپختونخوانے وہاں کی اپوزیشن سے مذاکرات کیے، جماعت اسلامی نے طے کیا ہے کےپی کے کی حدتک اپوزیشن پارٹیوں کاساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں ہمارے ووٹوں کی ایڈجسٹمنٹ کی ایک صورت موجود ہے، وہاں اپوزیشن پارٹیاں جماعت اسلامی کی خاتون امیدوار کو ووٹ دیں گی جبکہ جماعت اسلامی کے ارکان ان کی جنرل، پروفیشنل اور اقلیتی سیٹ پر ووٹ دیں گے۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھاکہ اسلام آباداورسندھ میں کوئی راستہ نہیں کہ ہم ووٹ کا تبادلہ ممکن بناسکیں، مرکزی مجلس عاملہ نےطےکیاہے کہ ان دونوں جگہوں پر ووٹ نہیں دیں گے اور ہماری ایڈجسٹمنٹ صرف اور صرف خیبر پختونخوا تک محدود رہے گی۔دوسری جانب اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے وفاق اورسندھ کے الیکشن میں لاتعلق رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔پارٹی فیصلوں سے انحراف، جمعیت علماء اسلام نے سابق سینیٹر سمیت2رہنماؤںکی بنیادی رکنیت ختم کر دیکوئٹہ(آن لائن )جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں پارٹی فیصلوں سے انحراف اورجماعت کے خلا ف سرگرمیوں حصہ لینے کے باعث سابق سینیٹر ڈاکٹر اسماعیل بلیدی سمیت 2 افراد کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی
ذرائع کے مطابق جمعیت علما ء اسلام بلوچستان کے صوبائی شوریٰ کے اجلاس جوکہ صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی صدارت میں پیر کے روز منعقد ہوا اجلاس میں سابق سینیٹر ڈاکٹر اسماعیل بلیدی‘ حاجی عبدالصادق نورزئی‘پروفیسر عبدالحئی‘سیدخالق شاہ کی جمعیت علماء اسلام کے فیصلوں سے انحراف اور جماعت کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ لینے کے باعث جمعیت کی رکنیت ختم کرنے کے لیے متعلقہ اضلاع کے جماعتوں کو ہدایات جاری کی کہ فوری طور پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کرکے جماعت سے خارج کیا جائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں