پاک چین سفارتی تعلقات قائم ہونے کی 70ویں سالگرہ کی خوشیاں منانے کا آغاز

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات قائم ہونے کی ۰۷ویں سالگرہ کی خوشیاں منانے کی تقریبات کا آغاز ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وینگ ای اپنے اپنے ملک میں منعقدہ تقریب کی سربراہی کریں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے

پیر کو جاری بیان کے مطابق 21مئی انیس اکیاون میں پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے درمیان قائم ہونے والے سفارتی تعلقات کو سال دوہزار اکیس میں 70سال مکمل ہورہے ہیں۔ تعلقات کی استواری کے ستر سال مکمل ہونے کی خوشیاں منانے کا سلسلہ دو مارچ دوہزار بیس سے بیجنگ اور اسلام آباد میں بیک وقت ورچوئل طریقے سے منعقد ہونے والی باضابطہ تقریب سے کیاجارہا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وینگ ای اپنے اپنے ملک میں منعقدہ تقریب کی سربراہی کریں گے۔ دونوں ممالک اس تاریخی سنگ میل کو عبور کرتے ہوئے رواں سال بھر میں بھرپور تقاریب اور سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close