پمز کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ کا آصف زرداری کا طبی معائنہ، ٹیسٹ تجویز کر دیئے

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز)کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے سابق صدر آصف علی زرداری کا طبی معائنہ کیا۔سابق صدر گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے تھے جہاں وہ 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ سابق صدر کا پمز کے ڈاکٹرز

پرمشتمل میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے ایک گھنٹے تک زرداری ہائوس اسلام آباد میں طبی معائنہ کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے آصف زرداری کوکچھ ضروری ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔۔۔۔ہاں،ہر کامیاب مرد کے پیچھے اس کی بیوی کا ہاتھ ہوتا ہے،
خاتون اوّل بشریٰ عمران کی داتا دربار دورے میں میڈیا سے گفتگو
لاہور (آئی این پی) خاتون اوّل بشریٰ عمران نے داتا دربار پناہ گاہ کا دورہ کیا جہاں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ پناہ گاہوں کی عمارتوں کی ضروری مرمت کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر مہیا کریں گے، پناہ گاہوں کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ،ہماری حکومت نے کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کو چھت دی ہے ،یہ ان لوگوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے۔پیر کو خاتون اوّل بشری عمران نے داتا دربار پناہ گاہ کا دورہ، پناہ گاہ میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا ،پناہ گاہ میں مقیم لوگوں سے کھانے کے معیار اور رہائشی سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔خاتون اوّل بشری عمران نے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں سے ان کے مسائل بھی پوچھے اور مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی ،لوگوں نے مسائل کے حل کیلئے ذاتی دلچسپی لینے پر خاتون اول بشری عمران کا شکریہ ادا کیا۔خاتون اول بشری عمران کی پناہ گاہ میں قیام و طعام کے لئے انتظامات اور سہولتوں

کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہوں کی عمارتوں کی ضروری مرمت کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر مہیا کریں گے، پناہ گاہوں کی عمارتوں کی دیکھ بھال کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ،ہماری حکومت نے کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کو چھت دی ہے ،یہ ان لوگوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے،اللہ تعالی نے بھی صلہ رحمی کا حکم دیا ہے۔خاتون اول بشری عمران نے کہا کہ پناہ گاہو ں میں مقیم لوگوں کا خصوصی خیال رکھنا ذمہ داری بھی ہے، فرض بھی اور نیکی بھی،انسانیت کی خدمت سے خالق بھی راضی ہوتا ہے اور مخلوق بھی،پناہ گاہ میں گھر جیسا ماحول ہے۔ مسافر کی خاتون اوّل بشری عمران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہیں بنانا آپ کی حکومت کا مثالی اقدام ہے،پہلے فٹ پاتھ پر رات گزارنی پڑتی تھی، اب یہاں سکون سے سوتے ہیں اور کھانا بھی ملتا ہے ۔صحافی نے سوال کیا لوگ کہتے ہیں وزیر اعظم عمران خان کی کامیابی پیچھے اُس کی بیوی کا ہاتھ ہوتا ہے جس کے جواب میں خاتون اوّل نے کہا کہ ہاں ہر کامیاب مرد کے پیچھے اُس کی بیوی کا ہاتھ ہوتا ہے ۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close