اسلام آباد (آئی این پی) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اور تجزیہ کار کنور دلشاد نے کہاہے کہ صدارتی آرڈیننس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ عدالتی رائے ہے ،لازمی نہیں یہ اگلے انتخابات کیلئے کارگر ہوسکتا ہے ،اس وقت الیکشن کے بیلٹ پیپر چھپ چکے ہیں ،یہ کہاں کی فتح ہے ،صدارتی آرڈیننس مسترد
ہوگیا اس پر اٹارنی جنرل کو مستعفی ہوجانا چاہیے ۔پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشار نے کہا کہ عدالتی رائے کے بعد چیف الیکشن کمیشنر نے نادرا اور ایف آئی اے حکام کو بلا کر ملاقاتیں کررہے ہیں تا کہ آئندہانتخابات کیلئے لائحہ عمل طے کیا جا سکے ،صدارتی آرڈیننس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ عدالتی رائے ہے ،لازمی نہیں یہ اگلے انتخابات کیلئے کارگر ہوسکتا ہے ،اس وقت الیکشن کے بیلٹ پیپر چھپ چکے ہیں ،وزیراعظم عمران خان کی ٹیم ان کو صحیح مشورہ نہیں دے رہی ، یہ کہاں کی فتح ہے ،صدارتی آرڈیننس مسترد ہوگیا ،اٹارنی جنرل کو مستعفی ہوجانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل وزیراعظم کو صحیح رائے نہیں دے رہے ۔۔۔۔۔عدالتی رائے کے بعد منڈی مویشیاں بند ہوگئیں ،ووٹ خریدنے آ نے والوں کے منہ پر 12بج چکے ہیں ،پی ٹی آئی کے سینئر لیڈر کی گفتگواسلام آباد (آئی این پی)وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ عدالتی رائے کے بعد منڈی مویشیاں بند ہوگئیں ، جو لوگ ووٹ خریدنے آئے تھے ان کے منہ پر 12بج چکے ہیں ،اپوزیشن نے اپنی ہی بات سے یوٹرن لیا ہے ،میثاق جمہوریت میں لکھا تھاکہ انتخابات اوپن بیلٹنگ سے کرائے جائیں گے ،قانونی رائے کیلئے سپریم کورٹ مقدم ادارہ ہے ، سپریم کورٹ کی رائے نے وزیراعظم عمران خان کو سرخرو
کیا ۔پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنی ہی بات سے یوٹرن لیا ہے ،میثاق جمہوریت میں لکھا تھا انتخابات اوپن بیلٹنگ سے کرائے جائیں گے ،کسی فیصلے پر عدالت کی رائے آجائے تو یہ بائینڈنگ ہوتی ہے ،عدالتی رائے کے بعد منڈی مویشیاں بند ہوگئیں ، جو لوگ ووٹ خریدنے آئے تھے ان کے منہ پر 12بج چکے ہیں ،تجوریوں کے منہ ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قانونی رائے کیلئے سپریم کورٹ مقدم ادارہ ہے ، سپریم کورٹ کی رائے نے وزیراعظم عمران خان کو سرخرو کیا ہے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں