اسلام آباد( آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا کہ آئین ،ووٹ چوروں کی چالبازیوں اور بدنیتی سے بالا تر ہے، اب کھسیانی بلی ٹیکنالوجی کا واویلا مچا رہی ہے ۔ پیر کو نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر
سینٹ الیکشن 2021کیلئے خفیہ ووٹنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل میں انہوں نے کہا سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینٹ الیکشن 2021کو آئین ،ووٹ چوروں کی چالبازیوں ، بدنیتی پر مبنی ریفرنسوں اور سازشی آرڈیننسوں سے بہت بالا تر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ یاد رکھو کوئی آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو۔۔۔۔عدالتی رائے کے بعد منڈی مویشیاں بند ہوگئیں ،
ووٹ خریدنے آ نے والوں کے منہ پر 12بج چکے ہیں ،
پی ٹی آئی کے سینئر لیڈر کی گفتگواسلام آباد (آئی این پی)وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ عدالتی رائے کے بعد منڈی مویشیاں بند ہوگئیں ، جو لوگ ووٹ خریدنے آئے تھے ان کے منہ پر 12بج چکے ہیں ،اپوزیشن نے اپنی ہی بات سے یوٹرن لیا ہے ،میثاق جمہوریت میں لکھا تھاکہ انتخابات اوپن بیلٹنگ سے کرائے جائیں گے ،قانونی رائے کیلئے سپریم کورٹ مقدم ادارہ ہے ، سپریم کورٹ کی رائے نے وزیراعظم عمران خان کو سرخرو کیا ۔پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنی ہی بات سے یوٹرن لیا ہے ،میثاق جمہوریت میں لکھا تھا انتخابات
اوپن بیلٹنگ سے کرائے جائیں گے ،کسی فیصلے پر عدالت کی رائے آجائے تو یہ بائینڈنگ ہوتی ہے ،عدالتی رائے کے بعد منڈی مویشیاں بند ہوگئیں ، جو لوگ ووٹ خریدنے آئے تھے ان کے منہ پر 12بج چکے ہیں ،تجوریوں کے منہ ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قانونی رائے کیلئے سپریم کورٹ مقدم ادارہ ہے ، سپریم کورٹ کی رائے نے وزیراعظم عمران خان کو سرخرو کیا ہے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں