کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملیر کراچی سے منتخب رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ کاسٹ کرنے کا اعلان کردیا۔کریم بخش گبول کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی ہے، سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک
کیا گیا۔ پارٹی نے سینیٹ میں غیر مقبول لوگوں کو ٹکٹ دیے جس کی وجہ سے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز تحریک انصاف کے کراچی سے ہی منتخب ایک اور ایم پی اے شبیر قریشی نے ووٹ نہ دینے کی دھمکی دی تھی۔ ضابطہ اخلاق کے تحت صدر اور گورنرز سینیٹ الیکشن مہم نہیں چلا سکتے،پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ انتخابات میں ضابطہ اخلاق خلاف ورزی سے متعلق پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیربخاری نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے تحت صدر اور گورنرز سینیٹ الیکشن مہم نہیں چلا سکتے، چاروں صوبائی گورنرز ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، الیکشن کمیشن خلاف وری کرنے پر نوٹس لے۔خط میں کہا گیا کہ صوبائی گورنرز کو سینیٹ انتخابات کی مہم سے دور رکھنے اور ضابطہ اخلاق پر عمل کے لیے احکامات دیے جائیں۔خط میں کہا گیا کہ صوبائی گورنرز سینیٹ امیدواروں سے ملاقاملاقاتیں بھی کر رہے ہیں، ایسا لگتا یے گورنرزنے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق نہیں پڑھا۔خط میں کہا گیا کہ صوبائی گورنرز کو گورنرہائوسز میں سینیٹ انتخابی مہم چلانے سے بھی روکا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں