آئندہ سات دنوں کا موسم کیسا رہے گا؟بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہونیوالا ہے؟ پورے ہفتے کی پیشنگوئی آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)موسم کی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق اگلے 7 دنوں کی ملک بھر کی پیشگوئی: موسم گرم اور خشک رہیگا۔ درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر معمول سے 4 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع! ہفتے کے اختتام پر مغربی ہواؤں کا سلسلہ متوقع ہے۔ تیز دھوپ کیساتھ موسم گرم رہیگا۔

درجہ حرارت میں اضافہ متوقع جو کہ مغربی ہواؤں کے سلسلے کی آمد سے قبل جمعرات یا جمعہ تک سب سے زیادہ ہونگے۔بلوچستان میں رواں ہفتے ہوائیں چلیں گی۔ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ کر بروز ہفتہ 21 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتے ہیں، جبکہ زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار شمال مغرب کی سمت سے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ ہفتے کے باقی دنوں میں مغرب کی سمت سے 35 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ تربت میں رواں ہفتے بھی موسم گرم رہیگا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ کر جمعرات تک 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جو کہ مارچ کیلئے تاریخی گرم ترین درجہ حرارت کے قریب ہوگا! رات کے درجہ حرارت میں صوبے بھر میں اضافہ متوقع ہے، جو کہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتے ہیں۔ صوبے میں باالخصوص دوپہر اور شام کے اوقات میں ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ صوبے کے شمالی اور مغربی حصّوں میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 3 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ مکران کی ساحلی پٹّی پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، بشمول گوادر جہاں جنوب مغرب کی سمت سے 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں بھی متوقع ہیں۔پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقے:درجہ حرارت مستحکم طور پر گرم رہیں گے۔ بارش کا کہیں کوئی امکان نہیں، تاہم جمعہ کو راولپنڈی اور جہلم کے اضلاع میں گرج چمک کے طوفان بننے کی وجہ سے بارش

ہو سکتی ہے۔ بہاولپور، فیصل آباد، ملتان اور ڈی جی خان کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔ یہ درجہ حرارت سال کے اس وقت کے حساب سے معمول سے 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہیں۔ جڑواں شہروں میں پیر، منگل اور جمعہ کی دوپہر 25 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑچل سکتے ہیں۔ زیادہ تر میدانی علاقوں میں ان دنوں میں ہوا چلے گی، جبکہ گوجرانوالہ اور لاہور میں 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔سندھ کے شمالی اور وسطی حصّوں بشمول سکّھر، نوابشاہ اور لاڑکانہ کے علاقوں میں درجہ حرارت رواں ہفتے کے دوران معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ گرمی ہوگی! جمعہ تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ کر 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتے ہیں۔ دھوپ

کیساتھ ہوا زیادہ تر بند رہیگی اور محض 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں مغرب کی سمت سے چل سکتی ہیں۔ اندرون سندھ میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتے ہیں۔ڈی آئی خان اور پشاور میں موسم اور بھی زیادہ خشک ہوگا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں بشمول وادیِ پشاور، مردان،لکّی مروت، کوہاٹ اور سابقہ فاٹا کے علاقوں میں رواں ہفتے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، باالخصوص ہفتے کے اختتام کی جانب۔شمالی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر: مطلع جزوی طور پر ابر آلود یا زیادہ تر صاف رہیگا۔ تاہم دن کے وقت گرج چمک کیساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جس میں مظفّرآباد کے علاقے بھی شامل ہیں۔ساحلی اور جنوبی سندھ بشمول کراچی:زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت

گرم رہیں گے۔ رواں ہفتے درجہ حرارت دوبارہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتے ہیں۔ جنوب مغرب یا شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں چلیں گی تاہم زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 30کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم رہنے کا امکان ہے۔ حیدرآباد میرپورخاص ڈویژن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت رواں ہفتے کئی مرتبہ 31 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ جنوب مغرب سے نسبتاً خشک ہوائیں 25 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔

close