پشاور (پی این آئی سینیٹ کےلیے الیکشن میں جاری جوڑ توڑ کے دوران خیبرپختونخوا میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے بگڑےہوئے معاملات کو سنبھال لیا ہے جس کے نتیجے میںجماعت اسلامی بھی پی ڈی ایم جماعتوں کے اتحاد کے ساتھ مل گئی ہے۔نئی حکمت عملی کے تحت اب پانچ جماعتیں مشترکہ طور
پر 5امیدوار میدان میں اتاریں گی، پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایوں خان کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی ،مسلم لیگ(ن)اورجمعیت علماءاسلام کا مشترکہ اجلاس میں جماعت اسلامی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ،اجلاس میں طویل صلاح مشورے کے بعد پانچوں جماعتوں مشترکہ طور پر سینیٹ الیکشن کے لیے میدان میں اترنے کافیصلہ کرلیا۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے عباس آفریدی اور میاں عالمگیر شاہ ،پیپلز پارٹی کےفرحت اللہ بابر، محمد علی شاہ باچہ ، احمد کریم کنڈی ، جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمٰن اور محمود احمد بیٹنی ،عوام نیشنل پارٹی کے حاجی ہدایت اللہ خان اور سردار حسین بابک ، جبکہ جماعت اسلامی کے عنایت اللہ خان اجلاس میں شریک ہوئے۔طے شدہ نئے فارمولے کے تحت پانچ جماعتوں کی جانب سے پانچ امیدوار اس طرح ہوں گے۔جے یوآئی کے مولانا عطاءالرحمٰن ،اے این پی کے حاجی ہدایت اللہ خان اور مسلم لیگ(ن)کی جانب سے عباس آفریدی امیدوار ہونگے۔پیپلزپارٹی کی طرف سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر فرحت اللہ بابر امیدوار ہونگے جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سےخواتین کی نشست پر عنایت بیگم ان کی امیدوار ہونگی۔۔۔۔ مسلم کانفرنس کے رہنماؤں کا پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین مظفرآباد (پی این آئی) مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال
ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، سینئر نائب صدر سردار الطاف حسین،ممبران اسمبلی ملک محمد نواز، محمدیٰسین خان، شمیم علی ملک، مفتی منصور الرحمان، راجہ ثاقب مجید، سمعیہ ساجد راجا، سردار عثمان علی خان، سردار عفان علی خان شیخ مقصود احمد، سجاد انور عباسی، سمیعہ فیاض راجہ، میجر ریٹائرڈ خضرالرحمان راجہ،چوہدری خضر حیات، میجرریٹائر نصراللہ خان،میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ، نائلہ قلندر گردیزی، ریحانہ خان، شہناز خان، گلنار اقبال، سلمیٰ کاظمی، افشاں سعید چوہدری،بشریٰ تبسم،شاہدہ تبسم،نسرین راجہ،ہارون آزاد،منظور چغتائی ایڈووکیٹ، راجہ محمد لطیف حسرت، سردار اصغر آفندی، راجہ محمد اقبال، سردار عابد رزاق ودیگر نے کہاکہ 27فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسے دن کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا جس روز پاک فضائیہ نے دشمن کو بتا دیا کہ اس نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو زمین کے علاوہ فضا میں بھی اس کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں۔ ان خیالات کااظہار مسلم کانفرنسی رہنماؤں نے سرپرائز ڈے کے حوالے سے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ نے 27فروری کو دشمن کو للکارکرایسا منہ توڑ جواب دیا کہ وہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا، اس تاریخی دن کے موقع پر پوری قوم پاک فوج، پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلا پیش کرتی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں