اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو2سال مکمل ہونے پر قوم اورمسلح افواج کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ امن کی خاطرکھڑے رہے ہیں اور مسائل بات چیت سے حل کرنے کے لیے آگے بڑھنے کو تیار ہیں، ذمہ دارانہ طرز عمل کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ
کو واپس بھیجا،وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ امن کیلئے کھڑے ہیں، بھارت کے ساتھ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور آگے بڑھنے کیلئے تیار ہیں،عمران خان نے ایل او سی کے ساتھ جنگ بندی کی بحالی کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ مزید پیشرفت کیلئے ایک قابل ماحول بنانے کی ذمہ داری بھارت پر ہے،وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر کشمیری عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنا ہوگا، حق خودارادیت کے حق کو پورا کرنے کیلئے بھارت کو ضروری اقدامات کرنے ہونگے۔۔۔۔۔بڑی کامیابی،
ایف بی آر نے رواں مالی سال 8 ماہ کاٹیکس ریونیو ہدف حاصل کرلیااسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے رواں مالی سال 8 ماہ کا ریونیو ہدف حاصل کر لیا۔وزارت خزانہ نے مالی سال کی پہلی ششماہی جائزہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق جولائی سے جنوری تک مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی میں بجٹ خسارہ بڑھا ہے ،ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔رپورٹ کے مطابق گندم کا پیداواری ہدف حاصل کر لیا گیا ہے ،کپاس کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔وزارت خزانہ کی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ محاصل کی مد میں 2900 ارب روپے حاصل
کیے گئے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں