عمران خان کسی بھی کیس میں مریم نواز کو گرفتار کروا سکتے ہیں، سینئر صحافی نے دلائل دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کر دیا

لاہور(پی این آئی) سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عمران خان کسی بھی کیس میں مریم نواز کو گرفتار کروا سکتے ہیں، مریم نواز کی گرفتاری کا مقصد اسٹیبلشمنٹ اور اپوزیشن میں دراڑ پیدا کرنا ہوگا، حکومت مخالف تحریک کیلئے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا ایک صف میں متفق ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے

سیاسی صورتحال پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہبازکی ضمانت ہوگئی ہے، منی لانڈرنگ کیس حمزہ شہبازپر زیادہ ہے، اگر حمزہ شہباز کی ضمانت ہوگئی ہے تو شہبازشریف کی ضمانت بھی ہوجائے گی، کہا جارہا ہے کہ ضمانت نہیں ہوسکتی تھی، نیب نے 20 ماہ جیل میں رکھا، لگتا ہے کسی نے اشارہ کیا ہے کہ اب ان کو باہر آنے دیں؟ اس سے بات شروع ہوگئی ہے کہ کیا کوئی ڈیل ہوگئی ہے؟ڈسکہ الیکشن میں الیکشن کمیشن نے فیصلہ کہ پورے حلقے میں ری پولنگ ہونی چاہیے یہ فیصلہ حکومت کے خلاف اور مسلم لیگ ن کے حق میں ہے۔مطلب ن لیگ کی ساری بات مان لی گئی جبکہ پی ٹی آئی کی بات مسترد کردی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے بڑی دلیری کے ساتھ فیصلہ دیا ہے، لوگ فیصلے کی بڑی تعریف کررہی ہے، اسی طرح الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے سامنے بھی بڑی دلیری سے کہا کہ اوپن بیلٹ ہونی چاہیے۔اگر شہبازشریف کی ضمانت بھی ہوگئی تو لوگ کہیں گے مک مکا ہوگیا ہے۔چیف سیکرٹری اور آئی جی کو طلب کیا ہے کیوں پریزائیڈنگ آفیسرز کو غائب کیا گیا؟کہا جارہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے نیوٹرل ہوگئی ہے، یہ کام ماتحت ایجنسیوں نے کیا ہے۔اب دوسری طرف مسائل کو دیکھیں تو الیکشن کمیشن نے پانچ سال عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں بچا کر رکھا ہوا ہے، پرویز رشید کو بھی اسی الیکشن کمیشن نے سینیٹ کیلئے مسترد کردیا ہے، یہاں کوئی سہولت نہیں دی گئی۔میں سمجھتا ہوں یہ جو سب کچھ ہورہا ہے اس سے لگتا ہے ڈیل ہوئی بھی ہے اور نہیں بھی ہوئی۔ اگر پی ڈی ایم کے ساتھ کوئی سمجھوتہ ہوا ہے تو اسٹیبلشمنٹ نے کہا ہوگا کہ اداروں کو نشانہ مت بنائیں ، ہم نیوٹرل ہوجاتے ہیں،ہم نہیں چاہتے کہ ہماری پالیسی کی وجہ سے ساری اسٹیبلشمنٹ کو نقصان پہنچے، عمران خان اور اپوزیشن آپس میں نمٹے، ہمیں اس میں شامل نہ کریں۔ڈی جی آئی

ایس پی آر کا بھی بیان تھا ہم نیوٹرل ہیں، سیاست میں بالکل کوئی مداخلت نہیں کررہے،کچھ لوگوں کہنا تھا کہ یہ اپوزیشن کیلئے ہے، لیکن کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ عمران خان اور اپوزیشن دونوں کیلئے ہے۔سپریم کورٹ نے اگر پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے دیا تو پی ڈی ایم کی حکمت عملی ناکام ہوجائے گی۔ عمران خان نے اگر دیکھا کہ اسٹیبلشمنٹ دور ہورہی ہے تو اسٹیبلشمنٹ اور اپوزیشن کی انڈرسٹینڈنگ میں دراڑ ڈالنے کیلئے مریم نواز کو گرفتار کروایا جاسکتا ہے، پی ڈی ایم کی کامیابی کیلئے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا ایک صف میں آنا ضروری ہے، لانگ مارچ ، استعفوں اور عدم اعتماد میں متفق ہونا ضروری ہے، عمران خان مستعفی ہوگئے تو پیپلزپارٹی نئے الیکشن نہیں ہونے دے گی، بلکہ وفاق میں بلاول بھٹو کو لانا ترجیح ہوگی۔

close