متنازعہ 20 پولنگ سٹیشنز پر 2018ء میں بھی پی ٹی آئی جیتی تھی، پی ٹی آئی کی لیڈر نے ڈٹ جانے کا اعلان کر دیا

لاہور (آن لائن) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آج پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن آفس کا دورہ کیا۔اس موقع پر ورلڈتھنکنگ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہاکہ حکومت پنجاب وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور وزیراعلیٰ

سردار عثمان بزدار کی قیادت میں نوجوان نسل بالخصوص خواتین کودور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ وہ قومی ترقی میں حصہ لیتے ہوئے معاشرے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکیں۔تحریک انصاف کی حکومت عملی طورپر خواتین کو شانہ بشانہ لے کر چل رہی ہے اور مستقبل کی معمار بیٹیوں کو معاشی محاذ پر خودمختاربنانے کیلئے عمل پیرا ہے۔آج ہماری انتظامیہ، عدلیہ ، میڈیا اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کی بڑی تعداد خدمات سرانجام دے رہی ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ گذشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان کو دہشت گردی سے منسلک کرکے بدنام کرنے کی سازش کی گئی۔ آج اس موقع پر ہم ان شہداء کی بیٹیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دہشت گردی کا سامنا کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور پاکستان میں امن کی شمع کو روشن کیا۔معاون خصوصی نے پاکستان گرل گائیڈزایسوسی ایشن کی نوجوان نسل بالخصوص خواتین کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایسوسی ایشن کے ذریعے بچیاں گراس روٹ لیول پر قومی ترقی میں اپنا بھرپورکردار ادا کر رہی ہیں۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے دفتر میں پودا لگایا اور پرندے آزاد کئے۔بعدازاں معاون خصوصی اطلاعات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ نے ہمیشہ الیکشن کے بجائے

سلیکشن پر نظر رکھی ہے۔ڈسکہ کے الیکشن سے نہ صرف ن لیگ کی امیدوں پر پانی پھرگیا بلکہ ڈسکہ شہر سے گدی نشینی اور جان نشینی کی سیاست کا جنازہ بڑی دھوم سے نکلا۔وزیرآباد میں جہاں ن لیگ جیتی وہاں انہیں الیکشن صاف اور شفاف دکھائی دیا جبکہ چند کلو میٹر دور جہاں ووٹوں کی طاقت سے تاریخی رسوائی کا سامناکرنا پڑا وہاں انہیں دھاندلی نظر آئی۔میڈیا گواہ ہے کہ ن لیگ کی جانب سے نہ صرف 337 پولنگ سٹیشنز کے نتائج تسلیم کئے جاتے رہے بلکہ جھوٹوں کی رانی جعلی راکماری نے اپنی فتح کا اعلان بھی کیا۔مریم نواز نے ٹویٹ میں نتائج تسلیم نہ کرنے کا کہیں ذکر نہیں کیا کیونکہ اس کو اپنی فتح کا یقین تھا۔معاون خصوصی نے کہاکہ رانا ثناء اللہ ڈیتھ سکواڈ لے کر نکلے اور پر امن الیکشن کو پر تشدد بنانے کی حکمت عملی تیار کی۔ رانا ثناء اللہ نے قیمتی جانوں کے قتل کے لئے آشیر باد دی اور ایک ہی خاندان کے تین بھائیوں پر گولیاں برسا کر ایک کی جان لے کر اپنی ہی گولی سے ن لیگی کو قتل کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران نے 20 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کیلئے پیشکش کی ہے۔ن لیگ کے پاس بھی جو رزلٹ ہے اس میں بھی پی ٹی آئی جیتی ہے۔ فارم 45 کے مطابق سولہ پولنگ سٹیشنز پر پی ٹی آئی اور چار میں ن لیگ جیتی۔ صبح3.15 پر جب سارے نتائج آ گئے تو پھر ان کو یادآیا کہ ہماری اکثریت اقلیت میں بدلنے جا رہی ہے اور پھر یہ سارا واویلا

شروع ہوا۔اس سب کامقصد الیکشن کو متنازعہ بنانا تھا۔ الیکشن کمیشن آر او کے کہنے پر بیس پولنگ رزلٹ پر شبہ ظاہر کر رہا ہے جبکہ ہم نے اس کے خلاف درجنوں درخواستیں صوبائی الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں اور اس کا ن لیگ سے گٹھ جوڑ الیکشن والے دن بے نقاب کیا لیکن اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔جب تک ٹریبونل میں درخواست نہیں دیتے فارم 45 نہیں دیکھاجا سکتا لیکن ن لیگ کو ہارتا دیکھ کر آر او کی مدد سے یہ سازش تیار کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ 2018 میں بھی ان پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ بنک ہمارا تھاکیونکہ یہ ہمارے امیدوار کے حلقے ہیں۔ ن لیگ والے اپنے امیدوار کے گھر کی یو سی کی تفصیلات بھی سامنے لائیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے معاون خصوصی نے کہاکہ ن لیگ کا پورے حلقہ میں پولنگ کامطالبہ الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے۔یہاں تین تین دن بعد بھی رزلٹ آتے رہے ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ رزلٹ وٹس ایپ گروپ میں رات 9 بجے سے پہلے شیئر ہو چکے تھے۔ جہانگیر ترین کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے معاون خصوصی نے کہاکہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے ایک اہم رکن ہیں۔ وہ عدالت میں اپنا کیس لڑ رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پرویز رشید سیاسی گرو نے دو نمبری کے سارے گر مریم نواز کو سکھائے۔ نقب زنی کرنے کی تیاری کروائی ۔ پرویز رشید سرکاری وسائل پر پلتا رہا۔ سرکار کا نا

دہندہ ہے۔ اب کہہ رہا ہے کہ پیسے جمع کروانے کیلئے تیار ہوں۔ پہلے تو یہ بتائے یہ 95 لاکھ کہاں سے آئے یہ مریم نواز نے ان پرنچھاور کئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں