سابق جے یو آئی رہنما نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کا پیراشوٹر امیدوار قرار دیدیا، بڑی پیشنگوئی بھی کر دی

لاہور (پی این آئی) جمعیت علما اسلام (ف) کے باغی رہنما حافظ حسین احمد نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی خود کو ‏اسٹیبلشمنٹ کیلئے قابل قبول بنانے کی کوشش کررہے، گیلانی کااسٹیبلشمنٹ پربیان ثابت کرتاوہ ‏پیراشوٹرر امیدوار ہیں۔انہوں نے سینیٹ انتخابات

کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری یوسف گیلانی کودوسرا سنجرانی بنانا ‏چاہتے ہیں، سنجرانی فارمولہ چلا ہوا کارتوس ہے دوبارہ نہیں چل سکتا۔آصف زرداری سب پربھاری ثابت ہورہے ہیں آصف زرداری اپنےمعاملات ہوشیاری ‏سے طے کر رہے ہیں، زرداری نےپی ڈی ایم کواپنےمفادات کےٹرک کی بتی کےپیچھےلگادیا ہے۔ یوسف گیلانی ‏کوامیدوارلانےکافیصلہ پیپلزپارٹی کااپنافیصلہ ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار نظر آ رہی ہے۔سینیٹ الیکشن میں جو فتح ہوگی وہ جمہوری قوتوں کی ہوگی۔ مسلم لیگ ن نے مجھے ووٹ دیکر وزیراعظم بنایا تھا اور اب بھی ن لیگ حمایت کررہی ہے۔ پی ڈی ایم کے تمام اکابرین کے پاس فرداً فرداً جاؤں گا۔ پاکستان مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے اُمیدوار یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کا مشکور ہوں جنہوں نے متفقہ طور پر مجھے امیدوار نامزد کیا۔میں نے اراکین کی عزت کروانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیسے لگانے کی باتیں ہورہی ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے، لوگ مجھے تعلق کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔میں نے اپنی انتخابی مہم شروع کی ہے جس کا اچھا ردعمل ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پی ڈی ایم کی ترجمانی کروں گا، مجھے اپوزیشن

کے 42 اراکین نے تعلقات کی بنیاد پر ووٹ دیے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج عمران خان وزراء سمیت اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے مل رہے ہیں اس کی وجہ میں ہی ہوں، مجھے اس وقت بھی تعلقات کی بنیاد پر بھی ووٹ پڑے اور اب بھی اسی پرفارمنس پر ووٹ ملیں گے۔جہانگیر ترین سے رابطے کی خبروں پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میرا جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ ہوا ہے نہ ملاقات ہوئی ہے، وہ میرے رشتہ دار ہیں کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close