جہانگیر ترین آئوٹ، تحریک انصاف نے کس طاقتور شخصیت کو سینیٹ الیکشن میں جوڑ توڑ کیلئے ٹاسک سونپ دیا؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر جہانگیر ترین منظر عام سے آؤٹ ہو گئے ہیں جس کے بعد پی ٹی آئی نے اپنا نیا کھلاڑی میدان میں اُتار کر ٹاسک سونپ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور کو پی ٹی آئی میں جہانگیر ترین جتنی ہی اہمیت دی جانے لگی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ

الیکشن کے لیے سیاسی جوڑ توڑ کے لیے چودھری سرور کا انتخاب وزیر اعظم عمران خان نے خود کیا اور خود وزیراعظم بھی انہیں سینیٹ الیکشن کے جوڑ توڑ سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔یہاں واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین شوگر اسکینڈل کے بعد سے ہی پارٹی سے نالاں ہیں، جہانگیر ترین نے شوگر اسکینڈل کے بعد سے ہی پارٹی معاملات سے بھی خود کو علیحدہ کر لیا تھا ، لندن سے واپسی کے بعد بھی انہیں کسی سیاسی منظر نامے میں نہیں دیکھا گیا ۔جہانگیرترین کے حوالے سے پارٹی میں بھی تحفظات پائے جاتے تھے ، جہانگیر ترین کے برعکس چودھری محمد سرور پارٹی اوراپوزیشن اراکین میں اچھا اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی پرفارمنس سے وزیراعظم عمران خان خود بھی مطمئن ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جہانگیر ترین کے بعد اب گورنر پنجاب چودھری سرور پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعظم کے لیے اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔ سینیٹ الیکشن کے پیش نظر اب گورنر پنجاب چودھری سرور کو ایک اہم ذمہ داوی سونپی گئی ہے جس کے تحت وہ پنجاب کی سیاست کی ساری جوڑ توڑ کی ذمہ داری سنبھالیں گے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کو بھی اعتماد میں لے کر ان کے تحفظات دور کریں گے۔ سیاسی تجزیہ کاروں نے بھی یہی تبدیلی محسوس کی ہے کہ وفاق اور پنجاب کا سیاسی محورجہانگیر ترین کی بجائے اب چودھری سرور ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close