آزاد کشمیر میں بھی پی ٹی آئی حکومت قائم ہونے کےامکانات زیادہ ہو گئے ، وزیراعظم کون ہو گا؟ بڑا نام سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کے جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں۔مظفر آباد کے ایک حلقے میں پیپلز پارٹی کا امیدوار بااثر تھا اور اس نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔دوسرے امیدوار کا بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوجانے کا امکان ہے۔آزاد کشمیر

میں یہ بات زیر بحث نہیں کہ کون جیتے گا بلکہ یہ بحث کی جا رہی ہے کہ وہاں وزیراعظم کون ہو گا۔کچھ لوگ کہہ رہے ہیں بیرسٹر سلطان محمود وزیراعظم بنیں گے۔انہوں نے حال ہی میں جو جلسہ کیا وہ غیر معمولی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے کمر کس لی ہے۔اور کچھ لوگ تنویر الیاس نامی صاحب کا نام لے رہے ہیں۔ان کے پاس سرمایہ بہت ہے۔رانا الیاس نے میڈیا ٹیم بھی بہت زبردست بنائی ہوئی ہے،وہ بہت سرگرمیاں کر رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ وہ پانی کی طرح پیسہ بہا رہے پہیں۔تاہم ان کی حکمت عملی اچھی نہیں ہے جس سے پہلا تاثر اچھا نہیں گیا۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ کہ مریم نواز ملک سے باہر جانا چاہتی ہیں لیکن اس پرعمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلاف پایا جاتا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو جرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز بیرون ملک جانے کی خواہشمند ہیں، انہوں نے کوشش کی اور بات بھی کی اور ان کی سفارش کی گئی کہ انہیں باہر جانے دیا جائے جیسے ان کے والد کو جانے دیا تھا لیکن عمران خان نے اس پر بہت سخت پوزیشن اختار کر لی ہے کہ حکومت جاتی ہے تو جائے مگر مریم نواز کو نہیں جانے دوں گا۔اس لیے یہ افواہیں بھی پھیلنا شروع ہو گئی ہیں کہ ایم کیو ایم سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کو ووٹ دے گی۔ ایم کیو ایم کی اچانک اہمیت بڑھ گئی ہے۔حکومت کا وفد بھی مودبانہ طریقے سے وہاں پر گیا اور ان سے بات کی۔ ہارون الرشید نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا وفد ان سے ملنے جائے گا۔سارا دن افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کی سپورٹ ترک کر دی ہے۔وہ معاملات سے لا تعلق اور غیر جانبدار ہو گئی ہے،یوسف رضا گیلانی کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ان کی کامیابی کے امکان بڑھ گئے ہیں۔

close