وزیر داخلہ شیخ رشید کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے کہاں پہنچ گئے؟ ایران اور افغانستان کی سرحدوں پر باڑ لگانے کا کام کب مکمل ہو گا؟

تربت(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدنے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پاک ایرانی سرحد مند ردیگ کا دورہ کیا، آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان ایمن بلال صفدر انکے ہمراہ تھے، ردیگ مند سرحد پر بریگیڈیئر آرمی نوید اقبال، ونگ کمانڈر ایف سی توقیر حسن اور ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے ہیلی پیڈ

پر انکا استقبال کیا۔اس دوران وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لوگوں کی نقل و حرکت اور سرحد پار تجارت کی فروغ کیلئے سرحد پر جدید انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارروزہ دورے پر بلوچستان پہنچنے کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان سرحد کا فضائی معائنہ کرتے ہوئے کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایران اور افغانستان کی سرحدوں پر باڑ لگانے کا عمل اس سال جون میں مکمل ہو گا۔ جبکہ بلوچستان ایران سرحد میں باڑ لگانے کا کام بھی زور شور سے جاری ہے۔وزیر داخلہ نے بلوچستان میں سرحد پر حال ہی میں نصب کئے گئے پاکستان، ایران تجارتی گیٹ کا دورہ بھی کیا اور تجارتی سازوسامان کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا۔دریں اثناء ردیگ ایف سی کیمپ میں برگیڈیئر نوید اقبال اور ڈپٹی کمشنر کیچ محمد الیاس کبزئی نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو ردیگ بارڈر پر پاکستان اور ایران کے اشتراک سے بننے والی جوائنٹ بارڈر پائلیٹ پروجیکٹ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوکہا کہ پاک ایران سرحد ردیگ مند اور گبد میں پانچ پانچ ایکڑ پر مشتمل فری ٹیکس جوائنٹ بارڈر پائلیٹ پروجیکٹس تعمیر کی جائے گی جس کی تعمیر سے مکران سمیت پورا بلوچستان اس سے استعفادہ کرے گا۔ بریفنگ کے دوران سرحدی راہداری اور سکیورٹی کی صورتحال پر بھی وفاقی وزیر داخلہ کو بریفنگ دی گئی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف بلوچ،

ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹری مکران فہد رحیم دیگر ایف سی کے افسران بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پاک ایران کے سرحدی علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا آئی جی ایف سی بلوچستان ایمن بلال صفدر اور ڈپٹی کمشنر کیچ انکے ہمراہ تھے۔قبل ازیں پاک ایران بارڈر روانگی سے پہلے تربت پہنچے پر کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین نے دیگر افسران کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا تربت ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں