راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کیلئے اہمیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹکام کے نئے آنے والے کمانڈرنے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔آئی ایس
پی آر کے مطابق ملاقات میں جاری افغان امن عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق آرمی چیف اور امریکی جنرل نے افغان امن عمل آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔آرمی چیف نے کہاکہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیئے اہمیت رکھتا ہے۔جنرل کینتھ مکنزی نے افغان امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔۔۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان میری آواز خاموش کرنا چاہتے ہیں، ن لیگی بڑے لیڈر نے عدالت سے رجوع کر لیالاہور( آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزرشید نے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا اقدام چیلنج کر دیا ہے۔ ن لیگی رہنما پرویز رشید نے لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کر دی ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسرکو فریق بنایا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس نے ایپل پراعتراض اٹھاتے ہوئے تصدیق شدہ دستاویزات لف کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے الیکشن کمیشن سے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس کی تقریر عمران خان سے برداشت نہیں ہوتی وہ اس کی آواز خاموش کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے جیسے امیدوار انہیں کانٹے کی طرح کھٹکتے ہیں جبکہ
میری نامزدگی مسترد کرنے کا طریقہ انجینئرڈ ہے اور اب انجینئرڈ ڈیفالٹ کے ذریعے انتخاب سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ مجھ پر نام نہاد ڈیمانڈز ڈالی گئیں اور مجھے کبھی کسی کی طرف سے اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ انتخاب میں پہلے پیسوں کے ذریعے خریدنے کی کوشش کی جاتی تھی جبکہ لوگوں کو دبا، بلیک میلنگ اور مرضی سے ووٹ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا لیکن اب الیکشن کمیشن پاکستان کو بھی اس میں فریق بنا لیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں