دبئی میں ادائیگیاں کیسے ہو رہی ہیں؟ سینیٹ الیکشن،اسلام آبادمیں کچھ لوگ نوٹوں سے بھرے بیگ لے کر بیٹھے ہیں، اٹارنی جنرل کا سپریم کورٹ میں انکشاف

اس بار ادائیگیوں کا طریقہ بدل چکا، دبئی میں بھی ادائیگیاں ہورہی ہیں، دبئی کا ریٹ بھی زیادہ ہے، خالد جاوید کا سپریم کورٹ میں انکشاف اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل آف پاکستان نے بتایا کہ سینیٹ انتخابات میں لین دین سے

متعلق اسٹیٹ بینک سیاقدامات کاکہاہے، اسٹیٹ بینک سے پیسہ ٹرانسفر نہیں ہوگا۔سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت میں انکشاف کیا کہ وہ بتاسکتے ہیں کہ اسلام آبادمیں کچھ لوگ نوٹوں سے بھرے بیگ لےکربیٹھے ہیں، اس دفعہ ادائیگیوں کا طریقہ کار بدل چکا ہے، اب ہنڈی کے ذریعے دبئی میں بھی ادائیگیاں ہورہی ہیں، دبئی کی ادائیگیوں کا ریٹ بھی زیادہ ہے۔صدارتی ریفرنس پر اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہوگئے جس کے بعد مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close