بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کارنامہ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس 50 کروڑ ڈالر کی حد پار گئے

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس 500 ملین ڈالرز کا سنگِ میل عبور کرچکے ہیں۔ اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس 500 ملین ڈالرز کا سنگِ میل عبور کرچکے ہیں، وزیراعظم کل تاریخی تقریب سے خطاب کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ تقریب کو دنیا بھر میں نشر کیا جائیگا،اس بے مثال اقدام کو غیر معمولی پذیرائی بخشنے پر سمندر پار پاکستانی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں فتح کا دعویٰ کرتے ہوئے وجہ بھی بتا دی اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کرلے گی کیونکہ تحفظات کے باوجود اراکین اسمبلی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن کا مارچ بھی جلسوں کی طرح ناکام ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اورسینیٹ الیکشن سےمتعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمانوں کو حکومتی فیصلوں اورکفایت شعاری پربریفنگ بھی دی گئی۔ اجلاس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کی ٹکٹ دینے پر بھی بات ہوئی۔وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی کے گلے شکوے دور کریں گے، ارکان تحفظات کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کرلیں گے، ہم نے ارب پتی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کی روایت توڑتے ہوئے بہترین امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کامارچ بھی جلسوں کی طرح ناکام ہوگا،اپوزیشن کا پہلے پریشر لیا نہ آئندہ لیں گے۔عمران خان

نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات کو 49 فیصد کم کیا گیا، آج معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں