آئی ایم ایف نے پاکستان پر ڈالروں کی بارش کر دی، کروڑوں ڈالرز کا قرض پروگرام بحال کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کردیا ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد 50 کروڑ ڈالر جاری کرے گا، پاکستان نے اصلاحاتی پروگرام اور بجلی پر سبسڈی کم کرنے پر بھی اتفاق کیا،کورونا وائرس کے اخراجات کا آڈٹ کروانے کا اتفاق ہواہے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور

آئی ایم ایف کے درمیان قرض پیکج کے نکات پراتفاق ہوگیا ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف نے تعطل کا شکار پاکستان کا قرض پروگرام بحال کردیا ہے۔آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے دوسرے سے پانچویں جائزے کی بھی منظوری دے دی۔ آئی ایم ایف جائزہ مشن نے قرض جاری کرنے کی سفارش کردی ہے۔ پاکستان کو قرض جاری کرنے کی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ دےگا۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا آئندہ اجلاس اپریل میں واشنگٹن میں متوقع ہے۔ مذاکرات کے بعد پاکستان کو پانچ سو ملین ڈالر قرض کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پچاس کروڑ ڈالر جاری کرے گا، آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام پر بھی اتفاق ہواہے ، پاکستان نے ڈھانچہ جاتی اصلاحاتی پروگرام کی یقین دہانی کروائی۔ پاکستان نے بجلی پر سبسڈی کم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔اسی طرح کورونا وائرس کے اخراجات کا آڈٹ کروانے کا اتفاق ہو اہے۔ واضح رہے کورونا وباء کے دوران پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ جائزہ امور تعطل کا شکار ہوئے تھے۔آئی ایم ایف نے پاکستان کو 39 ماہ کیلئے 6 ارب ڈالرقرض پیکج دینا تھا۔

close