جمشید دستی نے چائے کے ہوٹل پر اپنے ہاتھ سے چائے بناکر موجود لوگوں کو پلائی

شجاع آباد(این این آئی) عوامی راج پارٹی کے چیئرمین اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے چائے کے ہوٹل پر اپنے ہاتھ سے چائے بنائی۔عوامی راج پارٹی کے چیئرمین اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پنجاب کے علاقے شجاع آباد میں ایک ہوٹل پر پہنچے اور ہوٹل پر موجود لوگوں کے لیے اپنے ہاتھ سے چائے

بنائی۔جمشید دستی کو چائے بناتے دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو ئی اور سیاسی لیڈر کو اپنے درمیان چائے کے ہوٹل پر دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر جمشید دستی نے کہا کہ میں مزدور طبقے کے درمیان پہنچ کر خوشی محسوس کر رہا ہوں اور مزدوروں کے درمیان رہ کر ہی ان کے حالات کو بہتر طریقے سے جانا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری اچھی تربیت ہی کی وجہ سے میں یہاں مزدور طبقے کے درمیان موجود ہوں۔ مجھے چائے بنانے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتا اور میں بچپن سے ہی چائے بناتا رہا ہوں۔۔۔۔پنجاب کی اہم شخصیت کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئیاسلام آباد (این این آئی)وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکر دی گئی ۔ درخواست میں کہا گیاکہ بشارت راجہ نے 2018 کے انتخابات میں دستخط کے بغیر بیان حلفی جمع کرایا،غیر دستخط شدہ بیان حلفی کی قانون کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں،سپریم کورٹ جون 2018 کے فیصلے میں بیان حلفی کو کاغذات نامزدگی کا اہم جزو قرار دے چکی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کو نا مکمل قرار دیتے ہوئے بشارت راجہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔درخواست میں بیان حلفی سے متعلق سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کو بنیاد بنایا گیا ۔ استدعا کی گئی کہ الیکشن

کمیشن 2018 میں کرائے پی پی 14 کے انتخابات کو کلعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کروائے،وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ راولپنڈی کے حلقہ پی پی 14 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔شہری رانا محمد اسلم خان کی جانب سے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں