سندھ حکومت نے وفاقی وزیر علی زیدی پر جزائر میں چائنا کٹنگ کا الزام عائد کر دیا،

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے وفاقی وزیر علی زیدی پر بنڈال اور بڈو جزیروں میں چائنا کٹنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر چائنہ کٹنگ پر یقین کرتے ہیں اور پورٹ کے نام پر زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار کے لئے اپنے اے ٹی ایمز کو

بچارہی ہے۔ ایک صاحب کے خلاف کیس چل رہے ہیں ،ان لوگوں کو بچانے کے لیے سینیٹ میں لایا جارہا ہے۔کراچی کے علاقے کلفٹن میں اربن فاریسٹ منصوبے کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ مائی کلاچی روڈ پر 2019 میں ہم نے پودے لگائے وہ تناور درخت بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر چائنہ کٹنگ پر یقین کرتے ہیں اور پورٹ کے نام پر زمینوں پر قبضہ کہا جارہا ہے۔مرتضی وہاب نے پی ٹی آئی کو پاکستان تحریک استحصال قرار دے دیا۔۔۔۔پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں بڑھتے ہوئے اختلافات، وزیراعظم عمران خان صلح صفائی کے لیے خود متحرک ہو گئےاسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا (کے پی)کے سابق سینیئر وزیر عاطف خان کو کابینہ میں واپسی کا عندیہ دے دیا۔پیر کو وزیراعظم عمران خان سے سابق سینئر صوبائی وزیرعاطف خان نے ملاقات کی، اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلی محمود خان بھی موجود تھے۔ ذرائع کےمطابق وزیر اعظم نے وزیراعلی کے پی محمود خان اور گورنر شاہ سلمان اور عاطف خان میں صلح کرادی اور وزیراعظم نے عاطف خان کو کابینہ میں واپسی کا عندیہ بھی دے دیا۔خیال رہیکہ وزیر اعلیٰ کے پی نے وزیر اعظم سے عاطف خان اور دیگر دو وزرا وزیر صحت شہرام ترکئی اور وزیر ریونیو اور اسٹیٹ شکیل احمد پر اپنے

خلاف سازش کرنیکا الزام لگایا تھا جس کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پر سینیئر وزیرکھیل، ثقافت اور سیاحت عاطف خان سمیت تین وزرا کو گذشتہ سال جنوری میں برطرف کر دیا گیا تھا۔واضح رہیکہ شہرام تر کئی بھی کابینہ میں پہلی واپس آچکے ہیں۔۔

close